Urdu Conclave 2026

India-Japan Economic Forum: پی ایم  مودی بھارت-جاپان اکنامک فورم میں ہوئے شامل، کہا – پی یم شیگیرو یشیبا کی موجودگی نے اس کو اور بھی خاص بنا دیا

پی ایم مودی نے مزید لکھا:”بھارت اور جاپان کے گہرے اقتصادی تعلقات پر بات کی، اور ان شعبوں کی نشاندہی بھی کی جہاں آنے والے برسوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے —

وزیرِ اعظم نریندر مودی جاپان کے دو روزہ دورے پر ٹوکیو میں موجود ہیں۔ جمعہ (29 اگست) کو انہوں نے بھارت-جاپان اکنامک فورم سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے جاپان اور بھارت کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی اور تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

وزیرِ اعظم نے India-Japan Economic Forum سے خطاب کیا

وزیرِ اعظم مودی نے پروگرام سے خطاب کرنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا:”ٹوکیو میں ایک بزنس ایونٹ سے خطاب کیا۔ پی ایم شیگیرو یشیبا کی کی موجودگی نے اس تقریب کو اور بھی خاص بنا دیا، اور یہ بھی ظاہر کیا کہ ہم دو طرفہ معاشی تعلقات کو کتنی اہمیت دیتے ہیں۔”

پی ایم مودی نے مزید لکھا:”بھارت اور جاپان کے گہرے اقتصادی تعلقات پر بات کی، اور ان شعبوں کی نشاندہی بھی کی جہاں آنے والے برسوں میں باہمی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے — جیسے کہ آٹوموبائل، بیٹری، روبوٹکس، سیمی کنڈکٹرز، جہاز سازی، اور ایٹمی توانائی میں جو کارنامے ہم نے انجام دیے ہیں، اسی طرح دیگر شعبوں میں بھی جادو دکھایا جا سکتا ہے۔”

انہوں نے کہا:”اس صدی کی ٹیکنالوجی انقلاب کو تیز کرنے کے لیے ٹیکنالوجی اور ٹیلنٹ کا امتزاج ضروری ہے۔ بہتر مستقبل کے لیے سبز توانائی (گرین انرجی) پر توجہ دینی ہوگی۔ اگلی نسل کا انفرا اسٹرکچر، جہاں جاپان کی مہارت اور بھارت کا دائرہ کار شاندار نتائج دے سکتا ہے۔”

جاپان ٹیکنالوجی پاور ہاؤس، بھارت ٹیلنٹ پاور ہاؤس – پی ایم

پی ایم  مودی نے اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا:”بھارت نے AI، سیمی کنڈکٹرز، کوانٹم کمپیوٹنگ، بایوٹیک اور اسپیس کے شعبوں میں کئی بڑی پہل کی ہے۔ جاپان کی ٹیکنالوجی اور بھارت کا ٹیلنٹ مل کر اس صدی کی ٹیکنالوجی کی قیادت کر سکتے ہیں۔ جاپان ایک ٹیکنالوجی پاور ہاؤس ہے اور بھارت ایک ٹیلنٹ پاور ہاؤس ہے۔ گزشتہ 11 سالوں میں بھارت میں جو بے مثال تبدیلی آئی ہے، آپ سب اس سے اچھی طرح واقف ہیں۔ آج بھارت میں سیاسی استحکام ہے، معاشی استحکام ہے، پالیسیوں میں شفافیت ہے اور پالیسیوں کی پیش گوئی ممکن ہے۔”

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read