نئی دہلی: پی ایم نریندر مودی 9 ستمبر کو پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ وہاں ریلیف اور ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیں گے اور ممکن ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے لیے ایک خصوصی مالی امدادی پیکیج کا اعلان بھی کریں۔ اس حوالے سے اطلاع پنجاب بی جے پی نے ایکس پر دی۔
بی جے پی کی جانب سے اطلاع
پنجاب بی جے پی نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا:”پی ایم نریندر مودی 9 ستمبر کو پنجاب کے ضلع گرداسپور آئیں گے۔ وہ سیلاب متاثرین سے براہِ راست ملاقات کریں گے، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں گے، اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔”
بی جے پی کا کہنا ہے کہ پی ایم نریندر مودی کا یہ دورہ ظاہر کرتا ہے کہ مرکزی حکومت پنجاب کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور اس مشکل وقت میں ہر قسم کا تعاون فراہم کرے گی۔
سیلاب سے شدید تباہی
اطلاعات کے مطابق، پنجاب میں حالیہ سیلاب سے لاکھوں ہیکٹر پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، جب کہ اب تک 46 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق، این ڈی آر ایف (NDRF)، فوج، بی ایس ایف (BSF) اور پنجاب پولیس مل کر جنگی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں انجام دے رہی ہیں۔
یہ بھی واضح ہے کہ پنجاب اس وقت گزشتہ کئی دہائیوں کا سب سے بڑا اور شدید سیلاب جھیل رہا ہے۔ اس قدرتی آفت نے نہ صرف پنجاب بلکہ ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، اور اتراکھنڈ کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے عام زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی-این سی آر میں آندھی-طوفان کا الرٹ، یوپی-بہار میں راحت، کئی ریاستوں کے لیے محکمہ موسمیات نے جاری کی وارننگ جاری
پی ایم مودی کا ممکنہ ہماچل پردیش کا دورہ
اطلاعات کے مطابق پی ایم نریندر مودی ہماچل پردیش کے متاثرہ اضلاع کا بھی دورہ کر سکتے ہیں۔ ان کے دورے سے قبل، وزارتِ داخلہ کی دو ٹیمیں چمبا اور کُلّو کے اضلاع میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیں گی۔
ایک ٹیم پٹھان کوٹ سے چمبا اور دوسری چندی گڑھ سے کلّو جائے گی۔ یہ دونوں ٹیمیں 10 ستمبر تک علاقے میں رہیں گی اور نقصانات کا تجزیہ کر کے وزارتِ داخلہ کو رپورٹ پیش کریں گی۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


