Bharat Express DD Free Dish

PM Modi warmly welcomed Philippines President R. Marcos at Hyderabad House: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں فلپائن کے صدر آر مارکوس کا گرمجوشی سے استقبال کیا

انہوں نے آئندہ دنوں میں فلپائن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہماری مستقل دوستی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے بات چیت جامع ہوگی۔ اس سے قبل فلپائن کے صدر کا راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔

فلپائن کے صدر آر مارکوس جونیئر پانچ روزہ دورے پر بھارت آئے ہوئے ہیں۔ منگل کے روز وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں ان کا استقبال کیا۔

وزیرِ اعظم مودی نے صدر مارکوس کا استقبال کیا – وزارتِ خارجہ

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے استقبال کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر شیئر کی۔ انہوں نے لکھا:”وزیرِ اعظم نریندر مودی نے حیدرآباد ہاؤس میں فلپائن کے صدر آر مارکوس کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ بھارت اور فلپائن کے درمیان تعلقات تہذیبی اور تاریخی بنیادوں پر قائم ہیں۔”

انہوں نے آئندہ دنوں میں فلپائن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ ہماری مستقل دوستی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے مقصد سے بات چیت جامع ہوگی۔ اس سے قبل فلپائن کے صدر کا راشٹرپتی بھون میں باضابطہ استقبال کیا گیا۔

وزارتِ خارجہ نے “ایکس” پر کیا پوسٹ

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا:”فلپائن کے صدر آر مارکوس کا بھارت کے پہلے سرکاری دورے پر گارڈ آف آنر اور باضابطہ استقبال کیا گیا۔ صدر دروپدی مرمو اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے راشٹرپتی بھون کے احاطے میں ان کا پرتپاک استقبال کیا۔”

اس موقع پر صدر آر مارکوس نے کہا کہ یہ سرکاری دورہ بھارت اور فلپائن کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری کی تصدیق کرتا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارکوس نے کہا:”یہ دورہ اس اتحاد اور شراکت داری کی دوبارہ توثیق ہے ،جسے ہم مزید مضبوط کر رہے ہیں۔ پہلے ہمیں ایشیا پیسیفک خطہ کہا جاتا تھا، اب ہمیں ہند-پیسیفک کہا جاتا ہے، جو سیاست، تجارت اور معیشت کی عالمی نوعیت کے سبب اس سوچ کی درست عکاسی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا:”ہم یہاں (بھارت اور فلپائن) جو پہلے سے موجود ہے، اسے بہتر بنانے کے لیے اور ان بے شمار مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے آئے ہیں، جو حالیہ برسوں میں نئی ٹیکنالوجی، عالمی معیشت اور ہمارے اردگرد کی بدلتی ہوئی جیو-سیاسی صورتحال کے باعث پیدا ہوئے ہیں۔”

وزیرِ اعظم نریندر مودی کی دعوت پر فلپائن کے صدر پیر کے روز بھارت کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر نئی دہلی پہنچے ہیں۔

بھارت ایکسریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read