Bharat Express DD Free Dish

PM Modi SCO Summit China: دہشت گردی پر پی ایم  مودی کا زیرو ٹالرینس مؤقف، SCO سربراہی اجلاس میں کہا: دہشت گردی کے خلاف اپنائیں زیرو ٹالرینس کی پالیسی، یہ دہشت کا مکروہ چہرہ ہے

پی ایم نریندر مودی نے مزید کہا کہ یہ حملہ صرف بھارت کی روح پر نہیں ہوا تھا، بلکہ ہر اُس ملک اور شخص کے لیے ایک چیلنج تھا جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔

پی ایم نریندر مودی نے اپنی تقریر کی شروعات میں کہا کہ گزشتہ 24 برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے ایشیا کے خطے میں تعاون اور باہمی روابط کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ایک سرگرم رکن کی حیثیت سے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ SCO کو صرف حکومت تک محدود نہ رکھا جائے۔

پی ایم  مودی نے SCO اجلاس میں کہا کہ بھارت خود دہشت گردی کا درد جھیل چکا ہے۔ کتنی ماؤں نے اپنے بیٹے کھوئے، اور کتنے بچے یتیم ہو گئے۔ حال ہی میں ہم نے پہلگام میں دہشت گردی کی ایک انتہائی مکروہ شکل دیکھی۔ اس غم کی گھڑی میں جو دوست ممالک ہمارے ساتھ کھڑے رہے، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملہ صرف بھارت کی روح پر نہیں ہوا تھا، بلکہ ہر اُس ملک اور شخص کے لیے ایک چیلنج تھا جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔ ایسے میں سوال اٹھنا لازمی ہے کہ کیا کچھ ممالک کی طرف سے دہشت گردی کی کھلی حمایت ہمارے لیے قابل قبول ہے؟

وزیر اعظم مودی نے زور دیتے ہوئے کہا:”ہمیں صاف اور ایک آواز میں کہنا ہوگا کہ دہشت گردی پر دوہرا معیار (Double Standards) ہمیں قبول نہیں۔
ہمیں مل کر دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر رنگ کی مخالفت کرنی ہوگی۔
یہ انسانیت کے تئیں ہمارا فرض ہے۔”
سائبر دہشت گردی ایک بڑا خطرہ: وزیر اعظم مودی

پی ایم نریندر مودی نے اپنی تقریر کے دوران سائبر دہشت گردی کو بھی ایک بڑا خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سائبر دہشت گردی اور ڈرون جیسے نئے ابھرتے ہوئے خطرات کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

بغیر نام لیے پاکستان پر تنقید

اپنی تقریر کے دوران پی ایم مودی نے دہشت گردی کے مسئلے پر بغیر کسی ملک کا نام لیے پاکستان کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا:”کسی بھی ملک کی ترقی کی بنیاد — سیکیورٹی، امن اور استحکام پر ہوتی ہے۔
لیکن دہشت گردی اس راستے میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔یہ نہ صرف کسی ایک ملک کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے بلکہ پوری انسانیت کے لیے ایک عالمی خطرہ ہے۔دنیا کا کوئی بھی ملک یا معاشرہ اس سے محفوظ نہیں۔”

SCO رہنماؤں کو نئے مواقع سے روشناس کرایا

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں اسٹارٹ اپس، انوویشن، ڈیجیٹلائزیشن اور مشترکہ علمی و تہذیبی ورثے جیسے نئے مواقع کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا:”SCO کو صرف حکومتوں تک محدود نہیں رہنا چاہیے،بلکہ عام لوگوں، نوجوان سائنسدانوں، کاروباریوں اور دانشوروں تک بھی پہنچنا چاہیے۔”انہوں نے رکن ممالک کے درمیان باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی۔

ریفارم، پرفارم اور ٹرانسفارم پر زور

پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا:”ریفارم (اصلاحات)، پرفارم (کارکردگی)، اور ٹرانسفارم (تبدیلی)یہی ترقی کا منتر ہے۔”

انہوں نے کہا کہ چاہے کووڈ ہو یا عالمی اقتصادی عدم استحکام، بھارت نے ہر چیلنج کو ایک موقع میں بدلنے کی کوشش کی ہے۔ مسلسل اصلاحات ہو رہی ہیں، جن کی بدولت ملک میں ترقی کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔

انہوں نے تمام رکن ممالک کو بھارت کی ترقی کی یاترا میں شامل ہونے کی دعوت بھی دی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read