وزیر اعظم نریندر مودی جب ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں واقع الوئیر پیلس ہوٹل پہنچے، تو بھارتی کمیونٹی نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
بھارتی کمیونٹی نے ’مودی-مودی‘ کے نعروں سے کیا استقبال
Distance is no barrier when it comes to cultural connect!
Honoured by the gracious welcome from the Indian community in Buenos Aires. It is truly moving to see how, thousands of kilometres away from home, the spirit of India shines brightly through our Indian community. pic.twitter.com/k1qH88dMmw
— Narendra Modi (@narendramodi) July 5, 2025
بھارتی کمیونٹی نے وزیر اعظم کا استقبال ’مودی-مودی‘، ’جے ہند‘ اور ’بھارت ماتا کی جے‘ جیسے نعروں سے کیا۔ اس استقبالیہ تقریب میں روایتی بھارتی کلاسیکی رقص پیش کیا گیا، جس میں بھارت کی شاندار ثقافتی وراثت کا جشن منایا گیا۔ بھارتی کمیونٹی کے افراد کو وزیر اعظم مودی سے ملنے اور بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ اس دوران کئی لوگوں نے ان سے آٹوگراف بھی لیے۔
پی ایم مودی کا ارجنٹینا کا یہ دو روزہ دورہ گزشتہ 57 برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دو طرفہ دورہ ہے، جو اس کی تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔
ارجنٹینا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہوگا دورہ
PM @narendramodi receives a rousing welcome from the members of the Indian diaspora on his arrival at a hotel in Buenos Aires.
Prime Minister to hold bilateral talks with President Milei to review ongoing cooperation and discuss ways to enhance India-Argentina partnership in key… pic.twitter.com/qHBzS9PSJ8
— DD News (@DDNewslive) July 5, 2025
ارجنٹینا پہنچنے پر وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا:’’دو طرفہ دورے کے لیے بیونس آئرس پہنچا ہوں، جس میں ارجنٹینا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ میں صدر جیویئر میلئی سے ملاقات اور تفصیلی گفتگو کے لیے پُرجوش ہوں۔‘‘
صدر جیویئر میلئی کی دعوت پر پہنچے ارجنٹینا
وزیر اعظم مودی ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلئی کی دعوت پر وہاں پہنچے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی آخری ملاقات نومبر 2024 میں برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ G20 اجلاس کے دوران ہوئی تھی۔
2018 میں بھی G20 اجلاس میں شرکت کے لیے گئے تھے وزیر اعظم
وزیر اعظم مودی اس سے پہلے 2018 میں بھی G20 اجلاس میں شرکت کے لیے ارجنٹینا جا چکے ہیں۔ پانچ ملکوں کے دورے پر روانگی سے قبل اپنے بیان میں وزیر اعظم مودی نے ارجنٹینا کو لاطینی امریکہ میں ایک اہم اقتصادی شراکت دار اور G20میں ایک قریبی ساتھی قرار دیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مستحکم اور دیرینہ تعلقات ہیں، جو وقت کے ساتھ مزید گہرے ہو رہے ہیں۔
اس سے قبل وزیر اعظم مودی گھانا اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا کامیاب دورہ کر چکے ہیں، اور ارجنٹینا کے بعد وہ برازیل جائیں گے، جہاں وہ براسیلیا میں دو طرفہ دورے سے قبل ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہونے والے برِکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ نمیبیا جائیں گے، جو ان کے اس بین الاقوامی دورے کا آخری مرحلہ ہوگا۔
بھارت ایکسپیریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔
