Bharat Express DD Free Dish

PM Modi and Amit Shah pays tribute to Sir M. Visvesvaraya on Engineers’ Day: پی ایم مودی اور امت شاہ نے انجینئر ڈے کی مبارکباد دی، پی ایم نے کہا-ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی انجینئرز ڈے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا: تمام انجینئروں کو انجینئرز ڈے کی دلی مبارکباد۔ آپ کی دوراندیشی، جدت طرازی اور لگن بھارت کو تکنیکی ترقی کی بلند ترین سطحوں تک تیزی سے لے جا رہی ہے۔

پی ایم نریندر مودی نے پیر کے روز انجینئر ڈے کے موقع پر ٹیکنالوجی ماہرین کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے اجتماعی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔ یہ دن اجینئروں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر منایا جاتا ہے اور ممتاز سول انجینئر اور منتظم ایم ویشویشورایا کی یوم پیدائش کے موقع پر بھی اسے منایا جاتا ہے۔


پی ایم مودی نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: آج انجینئر ڈے پر میں سر ایم ویشویشورایا کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں، جن کی قابلیت نے بھارت کے انجینئرنگ منظرنامے پر ایک ناقابل فراموش نقش چھوڑا ہے۔
میں اُن تمام انجینئروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں، جو اپنی تخلیقی صلاحیت اور عزم کے ذریعے جدت کو فروغ دے رہے ہیں اور مختلف شعبوں میں مشکل چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا: ہمارے انجینئر ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے اجتماعی سفر میں ایک کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی انجینئرز ڈے کی مبارکباد دی۔ انہوں نے ‘ایکس’ پر لکھا: تمام انجینئروں کو انجینئرز ڈے کی دلی مبارکباد۔ آپ کی دوراندیشی، جدت طرازی اور لگن بھارت کو تکنیکی ترقی کی بلند ترین سطحوں تک تیزی سے لے جا رہی ہے۔
بھارت رتن ایم ویشویشورایا کی یومِ پیدائش پر، میں اس عظیم انجینئر کو نمن پیش کرتا ہوں، جنہوں نے ہمیں اس تبدیلی کے راستے پر گامزن کیا۔
سر ایم ویشویشورایا کے بارے
1861 میں کرناٹک کے شہر مدّن ہلّی میں پیدا ہونے والے سر ایم ویشویشورایا بھارت کے سب سے ممتاز انجینئروں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ وہ نہ صرف جدید انجینئرنگ کے علمبردار تھے، بلکہ ایک دوراندیش رہنما بھی تھے ،جنہوں نے اپنی مہارت کو سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے استعمال کیا۔
میسور ریاست کے دیوان کی حیثیت سے انہوں نے کرشنا راجا ساگر (KRS) ڈیم کا ڈیزائن تیار کیا، جس نے زرعی نظام میں انقلاب برپا کر دیا اور آبپاشی کے شعبے کو مضبوط بنایا۔ ان کی خدمات صرف انجینئرنگ منصوبوں تک محدود نہیں رہیں، انہوں نے صنعتوں، بینکوں اور تعلیمی اداروں کے قیام میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس سے یہ ثابت ہوا کہ انجینئرنگ انسانی زندگیوں کو بڑے پیمانے پر بہتر بنا سکتی ہے۔
سر ایم ویشویشورایا کی یہ سوچ کہ “کام عبادت ہے” آج بھی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے مشعلِ راہ بنی ہوئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read