Bharat Express

Ladli Bahna Yojana: سی ایم شیوراج کا خواتین  کو بڑا تحفہ، ایم پی میں شروع کی جائے گی لاڈلی  بہنا یوجنا، خواتین کو ملیں گے ہر مہینے ایک ہزار روپے

وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے اعلان کرنے کے ساتھ ہی کہا ہے کہ مدھیہ پردیش حکومت اس اسکیم سے 5 سالوں میں 60 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرے گی

سی ایم شیوراج کا خواتین  کو بڑا تحفہ، ایم پی میں شروع کی جائے گی لاڈلی  بہنا یوجنا، خواتین کو ملیں گے ایک ہزار روپے

Ladli Bahna Yojana: وزیراعلیٰ شیوراج چوہان نے نرمدا جینتی کے موقع پر مدھیہ پردیش کے بڑے ووٹ بنک کو اثراانداز کرنے کے لئے اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ایم پی میں لاڈلی بہنا یوجنا کو  نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی غریب اور نچلے متوسط طبقے کی بہنوں کو ایک ہزار روپے مہینہ دیا جائے گا۔ نچلے متوسط ​​طبقے کی بہنیں۔ پسماندہ طبقے، درج فہرست ذات، قبیلے سے ہوں۔۔ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتی ہوں۔ بہنیں بہنیں ہوتی ہیں۔ بہنوں کے ساتھ یہ کیسا امتیازی سلوک ہے۔ ایسی بہنوں کو اب ہر ماہ ایک ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ایک سال میں 12 ہزار روپے ملیں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر بہن کے اکاؤنٹ میں ہر ماہ ایک ہزار روپے جمع کرائے جائیں گے۔ تاکہ وہ مالی طور پر بااختیار بن سکے۔ اندازہ ہے کہ اس یوجنا( اسکیم )پر پانچ سالوں میں 60 ہزار کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ رقم سیدھے ان کے اکاؤنٹ میں ڈالی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بہنیں کافی عرصہ سے ان سے شکایت کررہی تھی کہ بھانجہ اور بھانجیوں  کے لئے تو حکومت میں کئی اسکیمیں جاری رکھی ہیں، لیکن  بہنوں کی طرف دھیان نہیں ہے، اسی شکایت کو دور کرتے ہوئے وزیر اعلی ٰ شیو راج چوہان نے لاڈلی بہنا یوجنا کو لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اسکیم جلد ہی مدھیہ پردیش میں لاگو ہوجائے گی۔

ایک کروڑ خواتین کو فائدہ ہوگا

وزیر اعلی نے اعلان کرنے کے ساتھ ہی  کہا  کہ مدھیہ پردیش حکومت اس یوجنا (اسکیم) سے 5 سالوں میں 60 ہزار کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرے گی۔ سی ایم کے اعلان سے واضح ہے کہ حکومت کو ہر سال لاڈلی بہنا یوجنا پر 12,000 کروڑ روپے اضافی خرچ کرنے ہوں گے۔ اس طرح اس رقم پر ماہانہ 1000 کروڑ روپے خرچ ہونے والے ہیں۔ اس اعداد و شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 1000 روپے ماہانہ ایک کروڑ بہنوں کے کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے۔ اس طرح ماہانہ 1000 کروڑ روپے کا اضافی خرچ آئے گا۔ اس کی رقم سال بھر میں ₹ 12000 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس