دہلی کے اسکولوں کو لگاتار بم سے اڑانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جمعہ کو پشم وہار کے ایک اسکول اور روہنی سیکٹر تین کے ابھینو پبلک اسکول سمیت شہر کے 20 سے زائد اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز بھیجے گئے ہیں۔
بم کی دھمکیوں پر پولیس کی کارروائی
دھمکی (Bomb Threats) کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، اسکول کو خالی کرا کے تلاشی مہم چلائی گئی۔
ان اسکولوں کو بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی
دہلی پولیس نے بتایا کہ آج صبح دہلی کے تین اسکولوں — پشچم وہار میں واقع رچ منڈ گلوبل اسکول، روہنی کے ابھینو پبلک اسکول اور روہنی کے دی ساورن اسکول — کو ای میل کے ذریعے بم سے اُڑانے کی دھمکی ملی ہے۔ پولیس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے فوری کارروائی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق دھمکی آمیز ای میل میں اسکول کے احاطے میں دھماکہ خیز مواد موجود ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک کسی بھی اسکول سے مشتبہ چیز یا سرگرمی کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کی ٹیمیں بم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کے ساتھ مل کر متاثرہ اسکولوں میں تلاشی مہم چلا رہی ہیں۔
سائبر ٹیم کر رہی ہے تحقیقات
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ تمام اسکولوں کو خالی کروا لیا گیا ہے اور والدین کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ صورتِ حال قابو میں ہے۔ پولیس نے یہ بھی کہا کہ دھمکی آمیز ای میل کی تحقیقات سائبر کرائم یونٹ کر رہی ہے تاکہ بھیجنے والے کی شناخت کی جا سکے۔
بدھ 16 جولائی کی صبح دہلی کے سینٹ تھامس اور وسنت ویلی اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی ای میل کے ذریعے دی گئی۔ اسکول میں بم کی دھمکی ملنے پر دہلی پولیس اور بم اسکواڈ موقع پر پہنچے اور سخت جانچ کی گئی، تاہم اسکول کیمپس سے کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ لگاتار موصول ہو رہی ان دھمکیوں کے بعد پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔
ڈی یو کے سائنٹسٹ ڈیفنس کالج کو بھی دھمکی
ان اسکولوں کے علاوہ 16 جولائی کو ہی دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں واقع سائنٹسٹ ڈیفنس کالج کو صبح 7 بج کر 15 منٹ پر ایک ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ ای میل میں بتایا گیا کہ لائبریری میں آر ڈی ایکس رکھا گیا ہے۔ کالج انتظامیہ نے فوراً کیمپس خالی کرا کے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، بم اسکواڈ اور ڈاگ اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ کر مکمل تلاشی لی۔
یہ قابل ذکر ہے کہ منگل (15 جولائی) کو چانکیہ پوری کے نیوی اسکول اور دوارکا کے سی آر پی ایف اسکول کو بھی کیمپس میں بم ہونے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پولیس ان تمام دھمکیوں کی تحقیقات کر رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


