Keshari Nath Tripathi:سابق گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی کا انتقال،مودی سمیت متعدد لیڈران کا اظہار تعزیت
Keshari Nath Tripathi:دو دن قبل سابق گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی کو پریاگ راج کے ایکورا کریٹیکل کیئر اسپتال سے گھر لایا گیا تھا۔ وہاں ڈاکٹر ان پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ انہیں نلی کی مدد سے آکسیجن کے ساتھ مشروبات بھی دی جا رہی تھیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر کیشری ناتھ ترپاٹھی کا اتوار کی صبح انتقال ہو گیا۔ اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے سابق اسپیکر اور مغربی بنگال کے سابق گورنر کیشری ناتھ نے 88 سال کی عمر میں
Prayagraj, Uttar Pradesh | Senior BJP leader and former speaker of UP Legislative Assembly Keshari Nath Tripathi passes away, confirms his son Neeraj Tripathi pic.twitter.com/9nFzsEwvuF
— ANI UP/Uttarakhand (@ANINewsUP) January 8, 2023
پریاگ راج میں آخری سانس لی۔ ان کی طبیعت کچھ عرصے سے خراب تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ان کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق کیشری ناتھ ترپاٹھی نے اتوار 8 جنوری کی صبح تقریباً 5 بجے پریاگ راج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔ 88 سالہ ترپاٹھی کی صحت کچھ عرصے سے خراب ہو رہی تھی۔ معلومات کے مطابق انہیں سانس لینے میں تکلیف اور ہاتھ میں فریکچر کی وجہ سے نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کرایا گیا تھا۔ان کے بیٹے نیرج ترپاٹھی نے موت کی تصدیق کی۔
ہفتہ کو پریشانی بڑھنے کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں لکھنؤ لے جانے کا مشورہ دیا تھا۔ اہل خانہ نے بتایا کہ آج انہیں پی جی آئی لکھنؤ لے جانے کی تیاریاں کی جا رہی تھیں۔ لیکن اس سے پہلے ہی ان کا انتقال ہوگیا۔
پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، کیشری ناتھ ترپاٹھی کی خدمات اور ذہانت کے لئے ہوتا تھا ۔وہ قابل احترام تھے۔
Shri Keshari Nath Tripathi Ji was respected for his service and intellect. He was well versed in Constitutional matters. He played a key role in building BJP in UP and worked hard for the state’s progress. Pained by his demise. Condolences to his family and admirers. Om Shanti. pic.twitter.com/mQqirPTPvy
— Narendra Modi (@narendramodi) January 8, 2023
وہ آئینی معاملات کے ماہر تھے۔ انہوں نے اتر پردیش میں بی جے پی کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ریاست کی ترقی کے لیے سخت محنت کی۔ ان کے انتقال سے میں غمزدہ ہوں ۔ میری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ اوم شانتی۔
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیشری ناتھ ترپاٹھی ایک سینئر اور تجربہ کار سیاست دان تھے۔ وہ پارلیمانی قوانین، روایات اور قانون کے بارے میں گہرا علم رکھتے تھے۔ مسٹر ترپاٹھی ایک مشہور وکیل اور حساس مصنف بھی تھے۔ ان کی وفات سے معاشرے کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ مرحوم کی روح کے سکون کے لیے بھگوان سے دعا کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔