میں اپنے کاشی کے ساتھ ماں بیٹے کا رشتہ محسوس کرتا ہوں، پی ایم مودی نے نامزدگی سے پہلے ایک جذباتی ویڈیوکیا شیئر
وزیر اعظم نریندر مودی آج وارانسی لوک سبھا سیٹ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ کاشی میں آج پی ایم مودی کا دوسرا دن ہے۔ اس سے پہلے پیر کو پی ایم مودی نے ایک طویل روڈ شو کیا تھا۔ جس میں یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ کئی مرکزی وزراء نے بھی شرکت کی۔ اس روڈ شو میں ہزاروں لوگ پی ایم مودی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سڑکوں کے کنارے اور چھتوں پر گھنٹوں کھڑے رہے۔
پی ایم نے ویڈیو شیئر کیا
अपनी काशी से मेरा रिश्ता अद्भुत है, अभिन्न है और अप्रतिम है… बस यही कह सकता हूं कि इसे शब्दों में व्यक्त नहीं किया जा सकता! pic.twitter.com/yciriVnWV9
— Narendra Modi (@narendramodi) May 14, 2024
آج پی ایم مودی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ اس سے پہلے انہوں نے کاشی سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر شیئر کیا تھا۔ جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’میرا کاشی کے ساتھ رشتہ اٹوٹ اور بہت ہی شاندار ہے… میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ اسے الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا!‘‘
پی ایم مودی نے کہا کہ جب میں 2014 میں کاشی آیا تو مجھے یہ احساس ہوا کہ نہ میں یہاں آیا ہوں اور نہ ہی مجھے کسی نے بھیجا ہے، مجھے ماں گنگا نے بلایا ہے، لیکن گزشتہ 10 سالوں کے بعد میں جذبات سے کہہ سکتا ہوں کہ ماں گنگا نے مجھے گود لیا ہے۔
اب جب بھی بولتا ہوں تو کہتا ہوں میری کاشی
प्रधानमंत्री श्री @narendramodi वाराणसी में दशाश्वमेध घाट पर मां गंगा का पूजन कर रहे हैं। https://t.co/NbwdrgLtA5
— BJP (@BJP4India) May 14, 2024
پی ایم مودی نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سالوں میں نے کاشی کے ساتھ ایسا رشتہ بن گیا ہے کہ اب جب بھی میں بولتا ہوں تو کہتا ہوں’میرا کاشی’ ۔ پی ایم مودی نے جذباتی انداز میں کہا کہ میں اپنے کاشی کے ساتھ ماں بیٹے کا رشتہ محسوس کرتا ہوں۔ حالانکہ یہ جمہوریت ہے لیکن ہم عوام سے آشیرواد لیں گے اور عوام بھی ہمیںآشیرواد دیں گے۔
آپ کو بتا دیں کہ 13 مئی کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں اب تک کا سب سے بڑا روڈ شو کیا۔ انہوں نے پیر کی شام مدن موہن مالویہ کی مورتی پر پھول چڑھا کر روڈ شو کا آغاز کیا اور آخر میں آدھے گھنٹے تک بابا وشوناتھ کی پوجا کی۔ اس دوران وہ بنارس کی کئی چوڑی سڑکوں سے گزرے۔ ہزاروں لوگوں نے انہیں دیکھا، پی ایم نے سب کا خوش آمدید کہا۔
بھارت ایکسپریس