مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کو جموں و کشمیر میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ حال ہی میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ہندوستان-پاکستان سرحد پر ایک فارورڈ پوسٹ کا دورہ کریں گے اور وہاں سیکیورٹی کی صورتحال کے ساتھ ساتھ ترقیاتی اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ وہ دوپہر کو سری نگر کے لیے روانہ ہوں گے۔
کٹھوعہ کی زمینی صورتحال کا لیں گےجائزہ
حکام نے بتایا کہ وزیر داخلہ امت شاہ کے دورہ کے پیش نظر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کٹھوعہ میں بی ایس ایف بارڈر چوکی کا کا دورہ کریں گے اور وہاں کی زمینی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیر داخلہ امت شاہ جموں کے راج بھون میں جموں و کشمیر پولیس کے شہید جوانوں کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس دوران، ان میں سے کچھ کو تقرری لیٹر دیں گے۔
شہید ڈی ایس پی کے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے
اس کے علاوہ شاہ 8 اپریل کو سری نگر کے راج بھون میں منعقدہ ایک میٹنگ میں یونین ٹیریٹری (UT) میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا جائزہ لیں گے۔ اس کے بعد وہ راج بھون میں ایک اور میٹنگ میں شرکت کریں گے، جہاں یونین ٹیریٹری میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزیر داخلہ امت شاہ سری نگر میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہمایوں بھٹ کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ہمایوں بھٹ 13 ستمبر 2023 کو ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
بی جے پی ممبران اسمبلی سے ملاقات
سری نگر میں اپنے قیام کے دوران وزیر داخلہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ اس سے پہلے اتوار کی شام کو انہوں نے جموں میں پارٹی کے تریکوٹہ نگر ہیڈکوارٹر میں بی جے پی ممبران اسمبلی کے ساتھ تقریباً دو گھنٹے طویل میٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں حالات جلد ہی معمول پر آجائیں گے، کیونکہ سیکیورٹی فورسز پوری طرح سے اپنا کام کررہی ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ریاست کا موقف واضح ہے اور اسے مناسب وقت پر بحال کیا جائے گا۔
گزشتہ سال اکتوبر میں منتخب حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا جموں و کشمیر کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر داخلہ کے وادی کشمیر کے دورے سے قبل سری نگر شہر اور وادی کے باقی حصوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ سری نگر میں شہر کی سڑکوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اضافی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں۔ سری نگر کے راج بھون میں رات گزارنے کے بعد امت شاہ 8 اپریل کو نئی دہلی واپس آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


