Bharat Express

Sanjay Singh: اب LIC کا نعرہ ہوگا، کیا لے کر آئے تھے؟ کیا لے کر جاؤ گے، سنجے سنگھ نے اڈانی-ہنڈن برگ کیس پر کیا طنز

پی ایم مودی نے اڈانی کو قرض دیا، بندرگاہ دی، ہوائی اڈہ دیا، سیمنٹ دیا، ریل دی، تیل دیا۔ پی ایم مودی نے خود بیرون ملک سے کالا دھن دیا جو اڈانی کی کمپنیوں میں لگایا گیا تھا۔

سنجے سنگھ کی عدالتی تحویل میں توسیع

Sanjay Singh: ہنڈن برگ کی ریسرچ رپورٹ کے بعد گوتم اڈانی کی قیادت والی کمپنیوں کے شیئرز مسلسل گر رہے ہیں۔ اس رپورٹ نے اڈانی کی سلطنت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس رپورٹ کا ایسا اثر ہوا ہے کہ گوتم اڈانی کی دولت میں کافی کمی آئی ہے اور وہ دنیا کے 20 سب سے امیر لوگوں کی فہرست سے بھی باہر ہو گئے ہیں۔ وہیں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں اس معاملے کو لے کراپوزیشن حکومت کو گھیر رہی ہے۔ اپوزیشن نے اس معاملے پر بحث کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کیا ،جس کے باعث ایوان کی  کارروائی  کوبار بار ملتوی کرنا پڑا۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے بھی اس معاملے کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔

سنجے سنگھ نے ٹویٹ کیا، کہ اڈانی مودی اتحاد نے ایل آئی سی کا یہ حال کیا ، پہلا نعرہ تھا ،زندگی کے ساتھ بھی،زندگی کے بعد بھی، اب نعرہ ہوگا،کیا لئے کر آئے تھے؟ کیا لےکر جاؤ گے، سنجے سنگھ نے پی ایم  مودی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم مودی نے بندرگاہ دی، پی ایم مودی نے ایئرپورٹ دیا، پی ایم مودی نے اسٹیل دیا، پی ایم مودی نے ریل دی، پی ایم مودی نے تیل دیا، پی ایم مودی نے بجلی دی، پی ایم مودی نے کالا دھن دیا جو اڈانی کی کمپنیوں میں لگایا گیا ۔ جب امرت کال  میں زہریلا گھوٹالہ ہوا تو پی ایم مودی خاموش رہے۔

عام آدمی پارٹی نے بھی اڈانی گروپ کے معاملے کو لے کر مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ پارٹی کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا گیا، ”یہ صرف اڈانی کی کرپشن نہیں ہے، مودی حکومت کا کرپشن ہے۔ پی ایم مودی نے اڈانی کو قرض دیا، بندرگاہ دی، ہوائی اڈہ دیا، سیمنٹ دیا، ریل دی، تیل دیا۔ پی ایم مودی نے خود بیرون ملک سے کالا دھن دیا جو اڈانی کی کمپنیوں میں لگایا گیا تھا۔

اس سے پہلے اڈانی گروپ کے معاملے پر لوک سبھا کی کارروائی صبح ملتوی ہونے کے بعد دوپہر کو شروع ہوئی تو ،کانگریس، ڈی ایم کے سمیت اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے نعرے بازی شروع کردی۔ اپوزیشن پارٹی کے ارکان اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ رپورٹ اور اس سے متعلق پیش رفت کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے تھے اور اس معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کی مانگ کررہے تھے۔

اس دوران اسپیکر راجندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان کی ٹیبل پر رکھا۔ انہوں نے نعرہ بازی کررہے اپوزیشن ارکان سے اپنی نشستوں پر واپس جانے کی گزارش کی۔ لیکن اپوزیشن پارٹی کے ارکان بحث کے مطالبے پر اڑے رہے۔ اس دوران ہنگامہ نہ رکنے پر لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

-بھارت ایکسپریس