Bharat Express

اعظم خان کی ایم ایل اے کی رکنیت منسوخی کے معاملہ پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

اعظم خان کی درخواست پر آج سپریم کورٹ کرے گا سنوائی

نئی دہلی، 10 نومبر (بھارت ایکسپریس): اعظم خان کی ایم ایل اے کی رکنیت منسوخی کے معاملے میں سپریم کورٹ آج سماعت کرے گا۔ اس سے قبل سماعت کرتے ہوئے عدالت نے یوپی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیاتھا۔ اعظم خان کے وکیل پی چدمبرم نے پیر کی صبح درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نچلی عدالت کے فیصلے کے بعد اگلے ہی دن سیٹ خالی قرار دے دی گئی تھی،  ضمنی انتخاب کی تاریخ 10 نومبر مقرر کی گئی ہے، ہائی کورٹ میں 2 دن کی چھٹی ہےاور اسی لیے کیس کی سماعت میں وقت لگ سکتا ہے۔ آج سپریم کورٹ کرے گا کیس کی سماعت۔