Bharat Express

Gyan Vapi Case: وارانسی کی عدالت میں گیان واپی تنازعہ سے متعلق آٹھ مقدمات کی سماعت آج ہو رہی ہے۔

varansai court

وارانسی کی تین عدالتوں میں گیان واپی کیس سے متعلق آٹھ مقدمات کی آج سماعت ہوگی۔شنگار گوری کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں ہونی ہے۔ سب کی نظریں اس کیس پر لگی ہوئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ شنگار گوری کیس کی سماعت ہونے والی ہے۔ اس معاملے میں سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت کی جانب سے دیے گئے سروے آرڈر کے خلاف انجمن انتضامیہ  مسجد کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست کی سماعت ہوگی۔

خیال رہے کہ انڈیا کے قدیم شہر وارانسی یعنی بنارس کی گیان واپی مسجد کا سروے مکمل ہونے کے بعد ہندو فریق نے نچلی عدالت میں دعویٰ کیا تھا کہ اس سال کے شروع میں ایک مقامی عدالت کے حکم پر گیان واپی مسجد کی ویڈیو گرافک سروے کے دوران ایک ‘شیو لنگ’ ملا تھا لیکن مسلم فریق نے اس سے اختلاف ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ وقف کی جائیداد ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یوپی کے سابق سی ایم اکھلیش یادو اسد الدین اویسی اور ان کے بھائی اکبر الدین اویسی سے متعلق کیس کی بھی وارانسی کی عدالت میں سماعت ہونے والی ہے۔ تینوں رہنماؤں نے متنازعہ بیانات دیے تھے۔ ایڈوکیٹ ہری شنکر پانڈے اکھلیش یادو کے خلاف مدعی ہیں اور ان کی درخواست پر بھی 6 دسمبر کو سماعت ہوئی اور اگلی تاریخ 12 دسمبر کو دی گئی۔

 اس سے قبل 15 اکتوبر کو عدالت میں بھگوان آدی وشویشور کے نیکسٹ فرینڈ کرن سنگھ کی طرف سے مان بہادر سنگھ، شیوم گوڑ اور انوپم دویدی نے دلیلیں پیش کی تھیں۔ سینئر وکیل مان بہادر سنگھ نے اس±س وقت کہا تھا کہ عرضی قابل سماعت ہے یا نہیں، اس ایشو پر انجمن انتظامیہ کی طرف سے جو بھی ایشو اٹھایا گیا ہے، وہ ثبوت اور ٹرائل کا موضوع ہے۔ انھوں نے کہا تھا کہ ستون اور فاﺅنڈیشن مندر کا ہے۔ جب ٹرائل ہوگا تبھی پتہ چلے گا کہ وہ مسجد ہے یا مندر۔

 

–بھارت ایکسپریس