Bharat Express DD Free Dish

ED Raid Bhupesh Baghel Home: بھوپیش بگھیل کی رہائش گاہ پر ای ڈی کا چھاپہ، سابق وزیر اعلیٰ نے خود “ایکس” پر دی اطلاع

  بھوپیش بگھیل نے “ایکس” پر لکھا:ای ڈی آ گئی۔ آج اسمبلی اجلاس کا آخری دن ہے۔ اڈانی کے لیے تمنار میں کاٹے جا رہے درختوں کا معاملہ آج اٹھنا تھا۔ بھلائی رہائش گاہ پر ’صاحب‘ نے ای ڈی بھیج دی ہے۔

چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے بھلائی میں واقع گھر پر جمعہ (18 جولائی) کی صبح انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے چھاپہ مارا ہے۔ صبح تقریباً 6 بجے سے یہ کارروائی جاری ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ چھاپہ ریاست میں مشہور شراب گھوٹالہ اور مہادیو سٹہ ایپ سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھوپیش بگھیل کے بھلائی 3 واقع گھر پر ای ڈی کی ٹیم تین گاڑیوں میں پہنچی۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی کے ساتھ بڑی تعداد میں سی آر پی ایف کے جوان بھی موجود ہیں۔ بھوپیش بگھیل نے الزام لگایا ہے کہ انہیں آج اسمبلی میں اڈانی کے لیے تمنار میں کاٹے جا رہے درختوں کے معاملے کو اٹھانا تھا، اسی لیے ای ڈی ان کے گھر آ گئی۔ ای ڈی کے چھاپے کی اطلاع خود بھوپیش بگھیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ کے ذریعے دی۔

 انہوں نے “ایکس” پر لکھا:”ای ڈی آ گئی۔ آج اسمبلی اجلاس کا آخری دن ہے۔ اڈانی کے لیے تمنار میں کاٹے جا رہے درختوں کا معاملہ آج اٹھنا تھا۔ بھلائی رہائش گاہ پر ’صاحب‘ نے ای ڈی بھیج دی ہے۔”


ای ڈی کی ٹیم اب بھی بھلائی میں بگھیل کی رہائش گاہ پر تلاشی کی کارروائی کر رہی ہے۔ شراب گھوٹالہ اور مہادیو سٹہ ایپ جیسے معاملوں کی ای ڈی جانچ کر رہی ہے۔

بھوپیش بگھیل سے جڑے مقامات پر یہ پہلا چھاپہ نہیں ہے۔ اس سے قبل بھی ای ڈی کی ٹیم ان کے گھر چھاپہ مار چکی ہے۔ مارچ 2025 میں ای ڈی نے ضلع درگ کے 14 مقامات پر چھاپے مارے تھے، جن میں ان کے بیٹے چیتن بگھیل کا گھر اور ان کے قریبی ساتھی لکشمی نارائن بنسل عرف پپو بنسل سے متعلق جائیدادیں شامل تھیں۔ اس چھاپے میں بھاری مقدار میں نقدی ضبط کی گئی تھی۔ اس وقت نوٹ گننے کی مشین منگوائی گئی تھی، جس پر کافی تنازع بھی ہوا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔