پورے بھارت میں آج گنیش چترتھی کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ گھروں، مندروں اور سڑکوں پر بھگوان گنیش کے استقبال کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ اس پرمسرت موقع پر صدرِ جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیردفاع راجناتھ سنگھ، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت کئی رہنماؤں نے قوم کو مبارکباد پیش کی۔
صدر دروپدی مرمو کی نیک خواہشات
देश-विदेश में रह रहे सभी भारतीयों को गणेश चतुर्थी की हार्दिक शुभकामनाएं!
यह महापर्व बुद्धि और विवेक के देवता भगवान श्री गणेश के जन्मोत्सव के रूप में हर्षोल्लास से मनाया जाता है। विघ्नहर्ता भगवान श्री गणेश से मैं प्रार्थना करती हूं कि वे व्यक्ति-निर्माण तथा राष्ट्र-निर्माण के…— President of India (@rashtrapatibhvn) August 27, 2025
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا: ملک اور بیرونِ ملک بسنے والے تمام بھارتیوں کو گنیش چترتھی کی دلی مبارکباد، یہ تہوار بھگوان شری گنیش جی کے جنم دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جو عقل و فہم کے دیوتا ہیں۔ میں پراتھنا کرتی ہوں کہ رکاوٹوں کو دور کرنے والے بھگوان گنیش سبھی کی زندگی اور قوم کی ترقی کی راہ میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کریں۔ گنپتی بپّا موریا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پیغام
आप सभी को गणेश चतुर्थी की ढेरों शुभकामनाएं। श्रद्धा और भक्ति से भरा यह पावन अवसर हर किसी के लिए शुभकारी हो। भगवान गजानन से प्रार्थना है कि वे अपने सभी भक्तों को सुख, शांति और उत्तम स्वास्थ्य का आशीर्वाद दें। गणपति बाप्पा मोरया!
— Narendra Modi (@narendramodi) August 27, 2025
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے پیغام میں کہا:۔آپ سبھی کو گنیش چترتھی کی بہت سی نیک خواہشات۔ عقیدت و بھکتی سے بھرا یہ مقدس موقع سب کے لیے خوشیوں بھرا ہو۔ بھگوان گجانن اپنے تمام عقیدتمندوں کو خوشی، سکون اور اچھے صحت کا آشیرواد دیں۔ گنپتی بپّا موریا۔
وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نےبھی دیا پیغام
आप सभी को गणेश चतुर्थी की ढेरों शुभकामनाएं। श्रद्धा और भक्ति से भरा यह पावन अवसर हर किसी के लिए शुभकारी हो। भगवान गजानन से प्रार्थना है कि वे अपने सभी भक्तों को सुख, शांति और उत्तम स्वास्थ्य का आशीर्वाद दें। गणपति बाप्पा मोरया!
— Narendra Modi (@narendramodi) August 27, 2025
راجناتھ سنگھ نے کہا: گنیش چترتھی کے پون موقع پر آپ سبھی کو دلی مبارکباد، وِگنہ ہرتا بھگوان گنیش جی ہم سب کی زندگی میں خوشحالی، امن اور ترقی لے کر آئیں۔ ان کی کرپا سے بھارت ہم آہنگی اور ترقی کے راستے پر آگے بڑھتا رہے۔ گنپتی بپّا موریا۔۔
یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا پیغام
यतश्चाविरासीज्जगत्सर्वमेत-
त्तथाब्जासनो विश्वगो विश्वगोप्ता।
तथेन्द्रादयो देवसङ्घा मनुष्याः
सदा तं गणेशं नमामो भजामः॥विघ्नहर्ता भगवान श्री गणेश की आराधना के पावन पर्व ‘श्री गणेश चतुर्थी’ की सभी श्रद्धालुओं व प्रदेश वासियों को हार्दिक बधाई एवं शुभकामनाएं!
भगवान सिद्धिविनायक सभी… pic.twitter.com/YOZxOtrSFP
— Yogi Adityanath (@myogiadityanath) August 27, 2025
یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنی پوسٹ میں لکھا: وگنہ ہرتا بھگوان گنیش کی پوجا کے پون تہوار ‘گنیش چتُرتھی’ کی تمام عقیدتمندوں اور اتر پردیش کے عوام کو دلی مبارکباد! بھگوان سدھی ونایک سبھی کو خوشحالی، صحت اور ترقی عطا کریں۔ گنپتی بپّا موریا۔
لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نےدی مبارکباد
श्री #गणेश_चतुर्थी पर देशवासियों को हार्दिक मंगलकामनाएं।
समस्त सिद्धियों के प्रदाता, प्रथम पूज्य भगवान श्री गणेश जी के आशीर्वाद से प्रत्येक जीवन में शुभ-लाभ का संचार हो,
हमारा राष्ट्र निरंतर उन्नति के मार्ग पर गतिमान रहे, गौरीसुत श्री गणेश जी से यह प्रार्थना है।
ॐ गं गणपतये नमः। pic.twitter.com/0WwKX1eHa7— Om Birla (@ombirlakota) August 27, 2025
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا: شری گنیش چترتھی کے موقع پر ملک کے عوام کو دلی نیک خواہشات، تمام سدھیوں کے داتا، پہلے پوجے جانے والے بھگوان گنیش جی کی کرپا سے سبھی کی زندگی میں خوشی اور کامیابی آئے، اور ہمارا وطن ترقی کی راہ پر گامزن رہے۔ اوم گم گنپتئے نمہ۔
ملک بھر میں بھگوان گنیش کی مورتیوں کا استقبال دھوم دھام سے جاری ہے، اور یہ تہوار آنے والے دس دن تک عقیدت، خوشی، اور ثقافت کے ساتھ منایا جائے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


