بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ نے منگنی کر لی۔ سوشل میڈیا پر کئی پوسٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رنکو سنگھ کی دلہن یوپی سے سماج وادی پارٹی کی ایم پی پریا سروج ہیں، جن سے ان کی منگنی ہو گئی ہے اور وہ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اسٹار کرکٹر کے آفیشل سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
رنکو سنگھ T20 ورلڈ کپ کے وفاتح ہیں
رنکو سنگھ ہندوستان کے T20 ورلڈ کپ 2024 کی فاتح ٹیم کا حصہ تھے، ٹیم کے ساتھ بطور رٹریولنگ ریزرو تھے۔ رنکو سنگھ کو انگلینڈ کے خلاف 22 جنوری سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ آئی پی ایل 2023 میں نام کمانے والے اس کرکٹر کا 2024 کا سیزن عام رہا ،جس میں انہوں نے 18.67 کی اوسط سے 168 رنز بنائے۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ ان کی ٹیم کے کے آر نے تیسرا خطاب جیتا۔
رنکو سنگھ نے ہندوستان کے لیے 30 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں ،جس میں انھوں نے 507 رنز بنائے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2 ون ڈے میچ کھیلتے ہوئے 55 رنز بنائے ہیں۔ رنکو سنگھ نے کئی مواقع پر میچ فنشر کا کردار بہت اچھے طریقے سے ادا کیا ہے۔ اب سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ان کی منگنی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ پریا سروج سے ہو گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر دعویٰ
Rinku Singh gets engaged to Samajwadi Party MP Priya Saroj. 💍
– Many congratulations to them! ❤️ pic.twitter.com/Owo6Klf5ip
— ASHER. (@ASHUTOSHAB10731) January 17, 2025
Rinku Singh gets engaged to Samajwadi Party MP Priya Saroj. 💍
– Many congratulations to them! ❤️ pic.twitter.com/GlB3e82bEu
— RCBIANS OFFICIAL (@RcbianOfficial) January 17, 2025
پریا سروج کون ہیں؟
پریا سروج 23 نومبر 1998 کو اتر پردیش کے وارانسی میں پیدا ہوئیں، سماج وادی پارٹی کی رکن ہیں۔ وہ ہندوستانی سیاست میں اپنی شناخت بنانے والی سب سے کم عمر رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ پریا سروج اتر پردیش سے تین بار ایم پی اور موجودہ ایم ایل اے طوفانی سروج کی بیٹی ہیں۔ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے، پریا نے سیاست میں قدم رکھا اور 2024 میں مچھلی شہر حلقے کی نمائندگی کرتے ہوئے لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئی۔ انہوں نے بی جے پی امیدوار کو شکست دے کر سیٹ جیتی۔
بھارت ایکسپریس