Bharat Express

Naveen Patnaik: سی ایم پٹنائک نے وزیر صحت پر قاتلانہ حملے کی مذمت کی

جیسے ہی وزیر اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور نئے بنائے گئے پارٹی آفس کی طرف چلنے لگے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ان پر جان لیوا حملہ کر دیا

Naveen Patnaik :اڈیشہ کے وزیر صحت نابا کمار داس پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ ان پرگولی چلائی گئی ہے، ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ اب اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے دفتر سے بھی ایک بیان سامنے آیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک نے وزیر صحت نابا داس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر صحت کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی ہے۔

نابا داس اس وقت اسپتال میں داخل ہیں۔ یہ واقعہ جھارسوگوڑا ضلع کے برجراج نگر علاقے میں اتوار (29 جنوری) کو تقریباً 12.30 بجے پیش آیا۔ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے انہیں گولی مار دی۔ اطلاعات کے مطابق ان کے سینے میں گولی لگی تھی۔

اڈیشہ کے وزیر صحت نابا کمار داس  برجراج نگر کے گاندھی چوک میں ایک پروگرام میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ جیسے ہی وزیر اپنی گاڑی سے نیچے اترے اور نئے بنائے گئے پارٹی آفس کی طرف کی چلنے لگے، اسسٹنٹ سب انسپکٹر آف پولیس (اے ایس آئی) نے ان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق ان کے سینے پر تین سے چار گولیاں لگی ہیں۔

نابا کمارداس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ وہ بی جے ڈی پارٹی دفتر کا افتتاح کرنے آئے تھے۔ اے ایس آئی نے سرکاری ریوالور سے گولی ماری۔

ایس ڈی پی او گپتیشور بھوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ گاندھی چوک پولیس افسر گوپال داس نے وزیر صحت نابا کمارداس کو گولی مار دی۔ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے ایس آئی نے سرکاری ریوالور سے فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار نے گاڑی سے باہر نکلتے ہی وزیر پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اہلکار نے 6 راؤنڈ فائر کیے جس میں ایک گولی ان کے سینے میں لگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کودوسرے اسپتال منتقل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تاہم فائرنگ کے پیچھے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہوسکی ہے۔ ملزم اے ایس آئی سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

وزیر صحت نابا کمار داس نے پہلی بار 2004 میں کانگریس کے ٹکٹ پر جھارسوگوڈا اسمبلی حلقہ سے الیکشن لڑا تھا۔ جس میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد 2009 میں دوبارہ کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور جیت گئے۔ سال 2014 کے انتخابات میں بھی نابا کمار داس نے جھارسوگوڈا اسمبلی سے کانگریس امیدوار کے طور پر الیکشن لڑا  اور کامیابی حاصل کی۔ 2019 کے انتخابات میں وہ اس سیٹ سے مسلسل تیسری بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔

-بھارت ایکسپریس

Also Read