اتراکھنڈ میں ایک بار پھر تباہی کا منظر دیکھنے کو ملا۔ اُترکاشی کے دھرالی گاؤں میں بادل پھٹنے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ اس آفت کی سیٹلائٹ تصاویر بھارتی خلائی تحقیقاتی ادارے (ISRO) نے شیئر کی ہیں۔ بادل پھٹنے کے بعد شدید سیلاب آیا، جس سے کئی عمارتیں پانی میں ڈوب گئیں۔ سڑکوں پر بھی ملبہ بکھرا ہوا نظر آیا۔
ISRO نے دھَرالی کی دو سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں۔ ان میں ایک تصویر تباہی سے پہلے کی ہے، جب کہ دوسری تصویر تباہی کے بعد کی ہے۔ پہلی تصویر 13 جون 2024 کی ہے، جب کہ دوسری تصویر 7 اگست 2025 کی ہے۔ ہائی ریزولوشن تصویر میں ملبہ پھیلا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دریا نے بھی اپنا راستہ بدل لیا ہے۔ عمارتیں پانی میں ڈوبی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ بادل پھٹنے کے بعد شدید سیلاب آیا، جس سے کئی لوگ لاپتہ بھی ہو گئے۔
150 سے زائد افراد کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ
Satellite Insights Aiding Rescue & Relief Ops
ISRO/NRSC used Cartosat-2S data to assess the devastating Aug 5 flash flood in Dharali & Harsil, Uttarakhand.
High-res imagery reveals submerged buildings, debris spread (~20ha), & altered river paths, vital for rescue teams on… pic.twitter.com/ZK0u50NnYF
— ISRO (@isro) August 7, 2025
پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق اس آفت کے حوالے سے مقامی لوگوں نے ردِعمل دیا ہے۔ منگل (5 اگست) دوپہر کے بعد پیش آنے والے اس حادثے کو انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ پہاڑی ڈھلوانوں سے بہتا ہوا ملبہ نیچے کی طرف آ گیا، جس میں دھرالی گاؤں کا آدھے سے زیادہ حصہ تباہ ہو گیا۔ کئی مقامی افراد نے کہا کہ لاپتہ افراد کی تعداد 150 سے کم نہیں ہوگی۔

ریسکیو آپریشن تاحال جاری
اتراکھنڈ میں موسم صاف ہونے کے بعد ریسکیو آپریشن تیزی سے جاری ہے۔ فوج، چنوک ہیلی کاپٹر کی مدد سے متاثرہ علاقوں میں امداد پہنچا رہی ہے۔ بھاری مشینری اور دیگر ضروری سامان وہاں بھیجا جا رہا ہے۔ MI-17 سمیت 8 نجی ہیلی کاپٹر بھی ریسکیو میں شامل ہیں۔ ان کی مدد سے 112 افراد کو ایئرلفٹ کر کے دہرادون پہنچایا گیا۔ IANS کی رپورٹ کے مطابق اب تک 367 افراد کو بچایا جا چکا ہے۔
یاد رہے کہ آفت کی جگہ پر پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف، آئی ٹی بی پی، فوج، فائر بریگیڈ اور ریونیو کی ٹیمیں امدادی اور بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

