Bharat Express DD Free Dish

Parliament Security Breach: پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں ایک بار پھر چوک، دیوار پھلانگ کر اندر گھسا شخص، سیکورٹی فورسز نے لیا دبوچ

یہ واقعہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے اختتام کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص درخت کا سہارا لے کر دیوار پر چڑھا اور پھرپارلیمنٹ کے احاطے میں کود گیا۔

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں سوراخ کرتے ہوئے ایک شخص جمعہ (22 اگست 2025) کو اس کی دیوار پر چڑھ گیا۔ تاہم بعد میں سیکورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ صبح تقریباً 6:30 بجے پیش آیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات
جاری ہیں۔

نئے پارلیمنٹ کے ’’گرُڑ دوار‘‘ تک پہنچا شخص

یہ واقعہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے اختتام کے ایک دن بعد پیش آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک شخص درخت کا سہارا لے کر دیوار پر چڑھا اور پھرپارلیمنٹ کے احاطے میں کود گیا۔ ریلوے بھون کی طرف سے اس شخص نے دیوار پھلانگی۔ اس کے بعد وہ نئے پارلیمنٹ کے “گرُڑ دوار” تک پہنچ گیا۔ اسے وہاں گھومتے دیکھ کر پارلیمنٹ میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے فوراً دبوچ لیا۔

سیکورٹی میں چوک کا ایک واقعہ پچھلے سال بھی پیش آیا تھا

پچھلے سال بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا، جب 20 سال کا ایک نوجوان پارلیمنٹ اینکسی میں گھس آیا تھا۔ اس واقعے کی ایک مبینہ ویڈیو بھی سامنے آئی تھی، جس میں مشتبہ شخص، جو شارٹس اور ٹی شرٹ پہنے ہوئے تھا، کو سی آئی ایس ایف (CISF) نے گرفتار کیا تھا۔ تلاشی کے دوران اس شخص کے پاس سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی تھی۔

پارلیمنٹ  حملے کی برسی کے دن ہوئی بڑی چوک

سال 2023 میں بھی پارلیمنٹ حملے کی برسی کے دن ایک بڑی سیکورٹی چوک سامنے آئی تھی۔ ساگر شرما اور منورنجن ڈی نامی دو نوجوان پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران لوک سبھا ہال میں گھس آئے تھے۔ ان لوگوں نے پارلیمنٹ کی ناظرین گیلری سے چھلانگ لگانے کے بعد لوک سبھا ہال میں پیلے دھویں کا غبار چھوڑا تھا۔ تاہم، ایوان میں موجود اراکینِ پارلیمنٹ نے دونوں کو فوراً قابو میں لے لیا۔ اسی وقت سنسد کے باہر نیلم آزاد اور امول شنڈے نے بھی دھواں چھوڑنے والے غبارے چھوڑے اور نعرے بازی کی۔

اس معاملے میں کل 6 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ باقی دو ملزمان میں مہیش کماوت اور للت جھا شامل تھے۔ للت جھا کو اس پورے واقعے کا ماسٹر مائنڈ قرار دیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے اس سیکورٹی چوک کے معاملے میں پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں 900 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read