بی جے پی نے بہار انتخابات کے درمیان گجرات میں وزیراعلیٰ بھوپندر پٹیل کی قیادت والی کابینہ میں بڑا رد و بدل کیا ہے۔ جمعہ کو گاندھی نگر کے مہاتما مندر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں 10 پرانے وزیروں کو ہٹا کر کل 19 نئے وزیروں کو شامل کیا ہے۔ نئی کابینہ میں خواتین کی نمائندگی بھی بڑھائی گئی ہے۔ ٹیم انڈیا کے کرکٹر رویندر جڈیجہ کی اہلیہ رِیوا با جڈیجہ اور سابق وزیر منیشا وکیل کو کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ کانگریس سے بی جے پی میں آئے ریاست کے بااثر لیڈر ارجن موڈھواڈیا کو بھی وزیر بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بھوپندر پٹیل کی ٹیم میں سابق آئی پی ایس افسر پی سی برانڈا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ موربی کے ایم ایل اے کانتی بھائی امرتیا بھی وزیر بنے ہیں۔
9 پرانے وزراء کو فارغ کیا گیا
فی الحال، گجرات کے 9 پرانے وزیروں کو فارغ کر دیا گیا ہے، جبکہ چھ پرانے چہروں کو نئی کابینہ میں جگہ دی گئی ہے۔ ان پرانے چہروں میں رِشیکیش پٹیل، کنّوبھائی دیسائی، کنور جی باولیا، پرفل پانسیریا، پرشوتّم بھائی اودھوجی بھائی سولنکی اور ہرش سنگھوی شامل ہیں۔
کارکنان کو دیا گیا یہ خاص پیغام
گجرات کابینہ کی توسیع پر بی جے پی لیڈر اور کرناٹک کے سابق گورنر وجو بھائی والا نے کہا کہ یہ ایک شفاف عمل ہے اور پارٹی کا ہر کارکن اس سے واقف ہے۔ جو بھی کارکن ہے، وہ مستقبل میں بھی پوری ایمانداری اور لگن کے ساتھ پارٹی کی خدمت کرتا رہے گا۔
ہر انتخاب پر پڑے گا اہم اثر
بی جے پی لیڈر بھرت پانڈیا نے کہا کہ بھوپندر بھائی کی گجرات ٹیم زیادہ سے زیادہ عوامی فلاح پر توجہ مرکوز کرے گی اور میرا خیال ہے کہ اس کا ہر انتخاب پر اہم اثر دکھائی دیگا۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی پنکج دیسائی کا کہنا ہے کہ بھوپندر پٹیل حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی نئی کابینہ کی توسیعی آئندہ 2027 کے انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ تمام برادریوں کے نمائندوں کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہر ضلع کو مناسب نمائندگی ملے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


