جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے سنگھ پورہ چٹرو علاقے میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے انسداد دہشت گردی کی تلاشی مہم جمعہ کو بھی جاری رہی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ جمعہ کو کسی فائرنگ کی اطلاع نہیں ہے۔ آپریشن جمعرات کی صبح اس وقت شروع ہوا ،جب انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر سیکورٹی فورسز نے علاقے میں 3 سے 4 دہشت گردوں کے ایک گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ جمعرات کو دہشت گردوں کے ساتھ تصادم میں ایک بہادر سپاہی گائکر سندیپ پانڈورنگ شہید ،جب کہ دو دیگر فوجی زخمی ہوئے۔ نگروٹہ میں فوج کے ہیڈ کوارٹر کی وائٹ نائٹ کور نے شہید سپاہی کو خراج عقیدت پیش کی۔ فوج نے ٹویٹر پر پوسٹ کیا کہ سپاہی کی ہمت اور قربانی فوجیوں کی نسلوں کو متاثر کرئے گی۔
VIDEO | J&K: Officials pay last respect to Army jawan Gaykar Sandip Pandurang, who made the supreme sacrifice in Kishtwar encounter yesterday.
He was the resident of the village Karandi tehsil, Akole, Ahmednagar district, Maharashtra.
(Full video available on PTI Videos -… pic.twitter.com/ipXSbjuKyo
— Press Trust of India (@PTI_News) May 23, 2025
اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات
ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیموں نے یہ آپریشن شروع کیا۔ حکام کے مطابق علاقے کے گھنے جنگلوں میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں اضافی سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی پی نے کیادورہ
جموں و کشمیر کے پولیس ڈائریکٹر جنرل نالن پربھات نے سنگھ پورہ چتڑوعلاقے کا دورہ کیا اور سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ مختلف سیکورٹی اداروں کے درمیان رابطوں کی تعریف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ تمام فورسز کی مشترکہ کارروائی خطے میں امن و امان برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان نے شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا
آپریشن سندور کے بعد پاکستان نے جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ شہری تنصیبات کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری مارٹر گولہ باری کی۔ پاکستانی گولہ باری سے کم از کم 200 مکانات اور دکانیں تباہ ہو گئیں، جب کہ سینکڑوں سرحد کے قریب رہنے والے لوگ اپنے گاؤں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے پر مجبور ہو گئے۔
حالیہ واقعات نے آپریشن میں تیزی آئی
قابل ذکربات یہ ہے کہ جموں و کشمیر میں حالیہ ہفتوں میں دہشت گردوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ 22 اپریل کو لشکر طیبہ کے عسکریت پسندوں کی جانب سے مذہبی بنیادوں پر سیاحوں اور مقامی لوگوں کو نشانہ بنانے کے بعد سیکورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس میں 26 عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




