Urdu Conclave 2026

Kishtwar Encounter

شام تقریباً 5 بج کر 40 منٹ تک وقفے وقفے سے فائرنگ جاری رہی۔ گرنیڈ دھماکوں میں زخمی ہونے والے تمام 8فوجی جوانوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ طبی حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کو چھروں کے زخم آئے ہیں،

جمعہ کی دیر رات دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں فوج کے چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔ ان میں سے دو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ دونوں فوجیوں کی شناخت 19 راشٹریہ رائفلز (RR) کے کانسٹیبل ہرمندر سنگھ اور لانس نائک پریت پال سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔

ہندوستانی فوج، جموں و کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور نیم فوجی دستوں کی مشترکہ ٹیموں نے یہ آپریشن  شروع کیا۔ حکام کے مطابق علاقے کے گھنے جنگلوں میں چھپے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے۔

آپریشن کو ’آپریشن تراشی‘ کا نام دیتے ہوئے، ہندوستانی فوج کی وائٹ نائٹ کور نے اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’آج صبح کشتواڑ کے چٹرو میں جموں و کشمیر پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران، دہشت گردوں کا سامنا ہوا۔‘‘ اضافی نفری کو شامل کیا گیا ہے اور دہشت گردوں کو بے اثر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔