Bharat Express DD Free Dish

امریکہ نے عمران خان پر احتجاجی مارچ کے دوران ہوئے حملے کی کری مذمت

امریکہ نے عمران خان پر احتجاجی مارچ کے دوران ہوئے حملے کی کری مذمت

بھا رت ایکسپریس /امریکہ نے جمعرات کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان پر انکے احتجاجی مارچ کے دوران حملے کی مذمت کی اور کہا کہ سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور امریکہ ایک جمہوری اور پرامن پاکستان کے لیے پرعزم ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا، “امریکہ ایک سیاسی ریلی میں سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان اور دیگرافراد پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ہم خان اور دیگر تمام زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی خواہش کرتے ہیں، اور ہم ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔”
بلنکن نے ایک بیان میں کہا، “سیاست میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے، اور ہم تمام فریقوں سے تشدد، ہراساں کرنے اور ڈرانے سے باز رہنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔” امریکہ ایک جمہوری اور پرامن پاکستان کے لیے پرعزم ہے اور ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں ایک احتجاجی مارچ کے دوران، ایک بندوق دھاری نے خان کو لے جانے والے ٹرک پر فائرنگ کر دی، جس سے خان کی ٹانگ میں چوٹ آئی ۔ اس حملے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ سابق وزیراعظم قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے اسلام آباد تک لانگ مارچ کی قیادت کر رہے تھے۔


وائٹ ہاؤس نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرین جین پیئر نے صدر جو بائیڈن کے ساتھ نیو میکسیکو کے دورے کے دوران صدارتی خصوصی طیارے ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا، ’’امریکہ عمران خان اور ان کے حامیوں اور تمام زخمیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہےاور انکی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہے”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read