بھوپال: مدھیہ پردیش کی سیاست کے “راجہ” اور “مہاراجہ” یعنی سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ اور مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا کے درمیان زبانی جنگ سب پر عیاں ہے۔ انتخابات کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر خوب تنقید کی۔ اور انتخابی ماحول ختم ہونے کے بعد بھی وقتاً فوقتاً دونوں لیڈر ایک دوسرے پر طنز کرنے سے نہیں ہچکچاتے۔
لیکن آج ایک عوامی پروگرام کے دوران جیوترادتیہ سندھیا نے اپنے انتہائی شائستہ اورنرم رویے سے نہ صرف دگ وجے سنگھ بلکہ وہاں موجود تمام لوگوں کے دل جیت لیے۔
دراصل بھوپال کے راتی باڑ علاقے میں منعقد ایک نجی تقریب میں مرکزی وزیر جیوترادتیہ سندھیا بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔ وہ اسٹیج پر آکر کرسی پر بیٹھ گئے۔ تبھی ان کی نظر سامنے بیٹھے راجیہ سبھا کے رکن اور سابق وزیراعلیٰ دگ وجے سنگھ پر پڑی، جو اپنی اہلیہ کے ہمراہ پروگرام میں آئے تھے۔
دگ وجے سنگھ کو دیکھتے ہی سندھیا اسٹیج سے نیچے اترے اور ان کے پاس جا پہنچے۔ انہوں نے ہاتھ جوڑ کر معذرت کرتے ہوئے کہا، “معافی چاہتا ہوں، میں آپ کو دیکھ نہیں پایا۔“ پھر انہوں نے دگ وجے سنگھ کا ہاتھ پکڑا اور احترام سے انہیں اپنے ساتھ اسٹیج تک لے گئے۔
یہ منظر دیکھ کر پروگرام میں موجود لوگوں نے دونوں رہنماؤں کا زور دار تالیوں سے استقبال کیا۔
काश ये संस्कार @RahulGandhi में होते,
तो बुजुर्ग नेताओं को “लंगड़ा”
घोड़ा ना बताते,@JM_Scindia से उन्हें कुछ तो सीखना चाहिये था. https://t.co/Pw32mtwcTV— Acharya Pramod (@AcharyaPramodk) August 8, 2025
اسی واقعے پر کَلکی پیٹھادھیشوَر آچاریہ پرمود کرشنم نے “سنسکاروں” کی بات جوڑتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے ایک ویڈیو پوسٹ کر کے لکھا:”کاش یہ سنسکار راہل گاندھی میں ہوتے، تو بزرگ لیڈروں کو ‘لنگڑا گھوڑا’ نہ کہتے۔ انہیں جیوترادتیہ سندھیا سے کچھ تو سیکھنا چاہیے تھا۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




