Bharat Express

Interim Budget 2024: انفراسٹرکچر پر 11 لاکھ کروڑ کاخرچ، ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا یہ لگاتار چھٹا بجٹ

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر اخراجات میں 11.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں اسے بڑھا کر 11.1 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے۔

انفراسٹرکچر پر 11 لاکھ کروڑ کاخرچ، ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا یہ لگاتار چھٹا بجٹ

Interim Budget 2024: مودی حکومت کی دوسری میعاد کے آخری بجٹ کا بے حد انتظار آج ختم ہوگیا۔ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج لوک سبھا میں نیا بجٹ پیش کیا جو کہ انتخابات کی وجہ سے عبوری بجٹ تھا۔ وزیر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن بھی یہ لگاتار چھٹا بجٹ تھا۔ اس بجٹ میں جہاں ایک طرف حکومت کی توجہ بنیادی ڈھانچے پر رہی وہیں ۔دوسری طرف ٹیکس سلیب اور شرحوں میں تبدیلی سمیت دیگر بہت سی توقعات رکھنے والے لوگ مایوس ہوئے۔

انفراسٹرکچر پر خرچ اندازے سے زیادہ

بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ انفراسٹرکچر پر اخراجات میں 11.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں اسے بڑھا کر 11.1 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے۔ مودی حکومت پہلے ہی بنیادی ڈھانچے پر توجہ مرکوزکررہی ہے اورانتخابات سے قبل عبوری بجٹ میں بھی یہ ٹرینڈ جاری ہے۔ کیپیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے، آئی سی آر اے کی چیف اکانومسٹ آدیتی نائر نے کہا کہ 10.2 لاکھ کروڑ روپے کے تخمینہ کے بجائے 11.1 لاکھ کروڑ روپے کا کیپیکس ظاہر کرتا ہے کہ انفراسٹرکچر پر اخراجات کا معیار بہتر ہونے والا ہے۔

مختلف وزارتوں کا بجٹ مختص:

وزارت دفاع: 6.2 لاکھ کروڑ روپے

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت: 2.78 لاکھ کروڑ روپے

وزارت ریلوے: 2.55 لاکھ کروڑ روپے

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت: 2.13 لاکھ کروڑ روپے

وزارت داخلہ: 2.03 لاکھ کروڑ روپے

دیہی ترقی کی وزارت: 1.77 لاکھ کروڑ روپے

کیمیکل اور کھاد کی وزارت: 1.68 لاکھ کروڑ روپے

مواصلات کی وزارت: 1.37 لاکھ کروڑ روپے

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت: 1.27 لاکھ کروڑ روپے

بڑی اسکیموں کا بجٹ مختص:

منریگا: 86000 کروڑ روپے

آیوشمان بھارت: 7500 کروڑ روپے

PLI: 6200 کروڑ روپے

سیمی کنڈکٹر اور ڈسپلے مینوفیکچرنگ: 6903 کروڑ روپے

شمسی توانائی (گرڈ): 8500 کروڑ روپے

نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن: 600 کروڑ روپے

ایک کروڑ ٹیکس دہندگان کو ریلیف

بجٹ میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ براہ راست ٹیکس، بالواسطہ ٹیکس یا کسٹم ڈیوٹی کی صورت میں سلیب یا نرخوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ قابل ذکر بات یہ ہےکہ انہوں نے بقایا ٹیکس کے مطالبات کا سامنا کرنے والے ٹیکس دہندگان کو ریلیف دینے کا اعلان کیا۔ مالی سال 2010 تک 25 ہزار روپے تک کے انکم ٹیکس کے واجبات اور مالی سال 2011 سے 2015 تک 10 ہزار روپے تک کے انکم ٹیکس واجبات کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوگی۔ اس سے ایک کروڑ انکم ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read