ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر برج بھوشن سنگھ کے خلاف مظاہرہ کرنے والے پہلوان ہری دوار پہنچے۔ (تصویر: اے این آئی)
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف احتجاج کر رہے پہلوانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے میڈل گنگا میں پھینکنے جا رہے ہیں، اس کے لئے وہ ہری دوار پہنچ گئے ہیں۔ حالانکہ وہاں گنگا سبھا نے پہلوانوں کے اس عمل کی مخالفت کی ہے۔
گنگا سبھا ہری دوار کے صدر نتن گوتم نے بتایا کہ اگر پہلوان یہاں آکر میڈل پھینکیں گے تو گنگا سبھا انہیں روکے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گنگا کا علاقہ ہے۔ یہاں لوگ پوجا پاٹھ کرنے آتے ہیں۔ یہ جنتر منتر نہیں ہے اور نہ ہی سیاست کا اکھاڑہ ہے۔ ہم ان کا احترام کرتے ہیں، اس لئے پہلوان چاہیں تو گنگا آرتی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ہری دوار میں پولیس الرٹ موڈ پر ہے۔ وہیں بڑی تعداد میں پہلوانوں کی حمایت میں بھی لوگ پہنچ رہے ہیں۔
#WATCH | Crowd gathers around protesting wrestlers in Haridwar who have come to immerse their medals in river Ganga as a mark of protest against WFI chief and BJP MP Brij Bhushan Sharan Singh over sexual harassment allegations. #WrestlersProtest pic.twitter.com/YhN1oxOFtr
— ANI (@ANI) May 30, 2023
پہلوان بجرنگ پونیا، ونیش پھوگاٹ اور ساکشی ملک نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرکے کہا ہے کہ وہ میڈل کو گنگا میں بہانے جا رہے ہیں، کیونکہ گنگا جتنی مقدس مانی جاتی ہے، اتنی ہی مقدس محنت کرکے انہوں نے میڈل حاصل کئے تھے۔ گنگا میں میڈل پھینکنے کے بعد پہلوان دہلی میں واقع انڈیا گیٹ پر بھوک ہڑتال بھی کریں گے۔