نئی دہلی: بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کودہلی کی راؤزایوینیوکورٹ نے خواتین پہلوانوں کوہراساں کرنے کے معاملے میں بری کردیا ہے۔ ونیش پھوگاٹ اور کانگریس ایم پی پرینکا گاندھی نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیوایف آئی) کے سابق صدربرج بھوشن شرن سنگھ کی بریت پرردعمل ظاہرکیا۔ ونیش پھوگاٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ سڑکوں پرآنے اورحکمراں پارٹی کے ایک طاقتورلیڈرکے خلاف ایف آئی آردرج کرنے میں بہت ہمت کرنی پڑی تھی۔
ونیش پھوگاٹ نے کہا کہ برج بھوشن سنگھ نے اپنی طاقت اورپٹھوں کا استعمال کرتے ہوئے بہت سی لڑکیوں کوڈرایا کہ وہ اپنے نام واپس لے لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی خواتین پہلوانوں نے کھڑے ہوکربرج بھوشن سے کورٹ میں مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں بہت دکھ ہے کہ عدالت نے برج بھوشن شرن سنگھ کوخواتین پہلوانوں کی طرف سے لگائے گئے جنسی استحصال کے الزامات کا مجرم نہیں پایا۔‘‘
شروع سے ہی پورا سسٹم بچانے میں مصروف تھا: پھوگاٹ
ونیش پھوگاٹ نے الزام لگایا کہ شروع سے ہی پورا سسٹم، حکومت اورسب مل کربرج بھوشن سنگھ کو بچانے کے لئے لگا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاتون پہلوانوں نے اپنے وکیلوں کواس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا حکم دے دیا ہے اوریہ جلد ازجلد کیا جائے گا۔ ہم نے امید نہیں چھوڑی ہے اورپہلوان اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔
— Vinesh Phogat (@Phogat_Vinesh) August 3, 2026
یہ خاتون کو با اختیاربنانے کی بات کرتے ہیں: پرینکا گاندھی
وہیں کانگریس رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے حکومت پرطنزکسا۔ انہوں نے کہا- ’’ایک طرف تووہ کہتے ہیں کہ وہ نوجوان نسل کے ساتھ ہیں، خواتین کوبا اختیاربنانے اورریزرویشن دینے کی بات کرتے ہیں اوردوسری طرف یہ ہمارے سامنے ہے۔‘
#WATCH दिल्ली | बृजभूषण शरण सिंह के बरी होने पर कांग्रेस सांसद प्रियंका गांधी ने कहा, “एक तरफ तो वे कहते हैं कि वे युवा पीढ़ी के साथ हैं, महिला सशक्तिकरण और महिला आरक्षण की बात करते हैं, और दूसरी तरफ ये….” pic.twitter.com/5zm7shTzF9
— ANI_HindiNews (@AHindinews) August 3, 2026
برج بھوشن سنگھ نے کیا کہا؟
راوزایوینیوکورٹ میں فیصلے پرردعمل ظاہرکرتے ہوئے برج بھوشن سنگھ نے کہا کہ میری پہلی بات صحیح ثابت ہوئی۔ مجھے سامنے والے کے بارے میں معلوم نہیں تھا۔ میرا پہلا ردعمل یہی تھا کہ میں خود پھانسی پرلٹک جاوں گا۔ اب باقی آج خوشی کا ماحول ہے۔ اس معاملے میں اس وقت کے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومرکو بھی اس معاملے میں بری کردیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

