نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر تین روپے اضافے کے بعد راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت پر شدید طنز کیا ہے۔ پارٹی نے جمعہ کو اپنے آفیشل ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک طنزیہ پوسٹر جاری کرتے ہوئے حکومت کو مہنگائی اور عوامی مشکلات پر گھیرنے کی کوشش کی۔آر جے ڈی کی جانب سے جاری پوسٹر میں طنزیہ انداز میں لکھا گیا، “مودی جی چاہیں تو پٹرول-ڈیزل کے دام 5 روپے اور بڑھا دیں، لیکن آپ کاجو کی روٹی کے ساتھ پستہ، بادام اور چھوہارے کا اچار ضرور کھاتے رہیں۔ پانچ ریاستوں میں انتخابی مہم چلا کر آپ تھک گئے ہوں گے۔”پارٹی نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ملک میں چاہے معاشی بحران آئے یا عالمی توانائی بحران پیدا ہو، لیکن “مودی جی، بی جے پی لیڈروں، وزیروں اور ناگپوری سنتروں” کے رہن سہن اور کھانے پینے میں کوئی کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ “کاجو کی روٹی اور درآمد شدہ مشروم کی سبزی جاری رہنی چاہیے، جبکہ سمراٹ چودھری کے 100 گاڑیوں والے قافلے کا رعب بھی برقرار رہنا چاہیے۔”
चाहे देश पर आर्थिक संकट आए या वैश्विक ऊर्जा विपदा, मोदी जी, एवं समस्त भाजपाइयों, उनके मंत्री – संतरी तथा नागपुरी संतरों की शान, पहनान और खान – पान में कोई कमी बर्दाश्त नहीं की जाएगी!
काजू की रोटी और आयातित मशरूम की सब्ज़ी जारी रहे!
सम्राट चौधरी के 100 गाड़ियों के काफिले वाला… pic.twitter.com/30di4RRMuB— Rashtriya Janata Dal (@RJDforIndia) May 15, 2026
آر جے ڈی نے اپنی پوسٹ میں مرکزی ایجنسیوں جیسے ای ڈی، آئی ٹی، سی بی آئی اور الیکشن کمیشن کا بھی ذکر کیا اور حکومت پر سیاسی فائدے کے لیے ان اداروں کے استعمال کا الزام لگایا۔ پارٹی نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ “ان اداروں کے افسروں کے خرچے، پوسٹ ریٹائرمنٹ اسکیم اور پوسٹنگ کا انتظام بھی تو حکومت کو ہی کرنا ہے۔”پوسٹ کے آخر میں آر جے ڈی نے “امرت کال” اور “اندھ بھکتی” پر بھی طنز کرتے ہوئے مودی حکومت کو نشانہ بنایا۔ادھر آر جے ڈی کے راجیہ سبھا رکن منوج کمار جھا نے بھی ایندھن کی قیمتوں میں اضافے پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کو عوامی احساسات اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر معیشت کے کئی شعبوں پر پڑے گا اور عام آدمی کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔
منوج جھا نے “ایک ملک، ایک انتخاب” کے تصور پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر پورے سال انتخابات ہوتے رہیں، تو حکومت عوام کے سامنے جوابدہ رہتی ہے، کیونکہ موجودہ حکومت انتخابات سے خوفزدہ ہے۔واضح رہے کہ امریکا-ایران کشیدگی اور مشرق وسطیٰ میں جاری بحران کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بھارت میں جمعہ سے پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اپوزیشن جماعتیں مسلسل حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

