نئی دہلی: پارلیمنٹ ہاؤس کے بالکل سامنے واقع جامع مسجد پارلیمنٹ والی مسجد کے نام سے مشہور ہے۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ اورراشٹرپتی بھون کے آس پاس رہنے والے اکثروبیشترمسلمان اس مسجد میں نماز ادا کرتے ہیں۔ اس مسجد کی امامت مولانا محب اللہ ندوی کے سپرد ہیں، جو اس وقت رام پورسے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ ابھی بھی مسجد کی امامت کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔ 21 جولائی 2025 کوسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اپنی اہلیہ ڈمپل یادو، بھائی دھرمیندر یادو سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ مسجد کے اندر تشریف لے گئے۔ اس کی وجہ سے تنازعہ ہوگیا۔
ایک طرف بی جے پی نے ان پر سوال اٹھانا شروع کردیا تو وہیں دوسری طرف ایک مخصوص پارٹی کی میٹنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے سوال اٹھانا شروع کردیا۔ حالانکہ مسجد میں غیرمسلم بھائیوں کے جانے پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے، لیکن اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کے سرپرڈوپٹہ نہیں تھا، اس وجہ سے اس تنازعہ کو مزید ہوا ملنے لگی۔ بہرحال اس معاملے پر جم کر سیاست ہو رہی ہے۔بھارت ایکسپریس کی طرف سے مسجد کے اندر اور باہر کے حصے کو ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



