Bharat Express DD Free Dish

Mohibullah Nadvi

مسجد میں غیرمسلم بھائیوں کے جانے پر کسی طرح کی پابندی نہیں ہے، لیکن اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو کے سرپرڈوپٹہ نہیں تھا، اس وجہ سے اس تنازعہ کو مزید ہوا ملنے لگی۔ بہرحال اس معاملے پر جم کر سیاست ہو رہی ہے۔

بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے ندوی نے کہا کہ وہ لوگ صرف سیاست کرتے ہیں۔ انہیں مذہب کی سیاست کرنی ہے۔ سب میری پارٹی کے ایم پیز ہیں، اگر میں ان کے ساتھ یہاں بیٹھوں تو اس میں جھگڑا کیا ہے؟ مسجد کے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ایم پی نے کہا کہ وہاں کوئی سیاسی گفتگو نہیں ہوئی۔

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آپ یہ کیسے بھول گئے کہ یہ آپ کا سیاسی دفتر نہیں بلکہ مسجد ہے؟آج آپ نے اپنی پارٹی کی میٹنگ کی، کل دوسری پارٹی کے لیڈران اپنی میٹنگ کیلئے ہوٹل کے بجائے اس مسجد کا انتخاب کریں گے تو آپ انہیں کیسے منع کریں گے ؟

وقف بورڈ پر مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کے بارے میں، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے کہا کہ، ’’چیئرمین نے ارکان کو اپنی ترامیم پیش کرنے کی بھی اجازت نہیں دی۔ اگر آپ بی جے پی اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے پیش کردہ ترامیم دیکھیں تو وہ ناگوار ہیں۔

محب اللہ ندوی نے حال ہی میں آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما کے غیر قانونی دراندازوں کے حوالے سے دیے گئے بیان پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ کیا کر رہے ہیں، آسام میں حکومت صرف ان کی ہے۔ ان کو دخل اندازی سے روکیں۔

محب اللہ ندوی کے رام پور سے الیکشن لڑنے کی خبر کے بعد ہلچل مچی ہوئی ہے۔ حال ہی میں ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ان سے ملاقات بھی کی تھی جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔