Bharat Express DD Free Dish

Apple New COO Sabih Khan Profile: ایپل کے نئے سی او او صبیح خان کا شاندار سفر، یوپی کے مرادآباد سے امریکہ تک کا کیسے طے کیا سفر؟

ہندوستانی نژاد صبیح خان اس ماہ کے آخرتک ایپل کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر (سی اواو) کا عہدہ سنبھالیں گے۔ صبیح خان گزشتہ 30 سالوں سے ایپل کے ساتھ وابستہ ہیں اور ابھی وہ آپریشنس میں سینئر نائب صدر کا رول نبھا رہے ہیں۔ آئیے ان کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

مرادآباد میں پیدا ہوئے صبیح خان کو ایپل کے سی او او کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہندوستانی نژاد صبیح خان کوایپل نے ایک بڑی ذمہ داری سونپی ہے۔ صبیح خان اس ماہ کے آخرتک کمپنی میں آخرتک ایپل کمپنی میں چیف آپریٹنگ آفیسر(سی اواو) کا عہدہ سنبھالیں گے اورموجودہ چیف آپریشنزآفیسرجیف ولیمس کی جگہ لیں گے۔ جیف ولیمس اسی سال کے آخر میں ریٹائرہورہے ہیں۔ گزشتہ 30 سالوں سے صبیح خان ایپل کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اورابھی وہ آپریشنس میں سینئرنائب صدرکی ذمہ داری سنبھال رہے ہیں۔ کمپنی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق، موجودہ سی او او 62 سالہ جیف ولیمس اس ماہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔ سی اواوعہدہ پرصبیح خان کی تقرری کا فیصلہ لمبے وقت سے چل رہی منصوبہ بندی کے بعد کیا گیا ہے۔ جیف ولیمس اس عہدے پرسال 2015 سے ہی بنے ہوئے ہیں۔ آئیے آپ کوصبیح خان کی زندگی کے بارے میں بتاتے ہیں۔

صبح خان کی پیدائش سال 1966 میں یوپی کے مرادآباد میں ہوئی تھی۔ پیدائش کے کچھ وقت بعد ان کی فیملی سنگاپورشفٹ ہوگئی اورپھروہ امریکہ چلے گئے۔ ٹفٹس یونیورسٹی سے انہوں نے اکنامکس اورمکینیکل انجینئرنگ میں ڈبل گریجویشن کرنے کے بعد نیویارک کے رینس سیلرپولیٹیکنک انسٹی ٹیوٹ سے میکینیکل انجینئرنگ میں ماسٹرس کی ڈگری لی۔

ایپل میں کس پوزیشن پرکام کررہے ہیں صبیح خان؟

صبیح خان لمبے وقت سے ایپل ایگزیکٹیوکے طور پرکام کررہے ہیں اورگزشتہ 30 سالوں سے اس کمپنی کے ساتھ وابستہ ہیں۔ اس وقت وہ آپریشنس میں سینئرنائب صدرکے عہدے پرتعینات ہیں۔ سالوں تک صبیح خان نے کمپنی کی گلوبل سپلائی چین مینجمنٹ کے ساتھ مل کرکام کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اس کے بہتر پروڈکشن اوردنیا بھرمیں ایپل کی ڈیلیوری سروسیزکویقینی بنانے میں بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ ایپل کے آپریشنس ٹیم میں سال 1995 میں شامل ہونے سے پہلے انہوں نے جی ی پلاسٹکس کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہاں پروہ اپلی کیشن ڈیولیپمنٹ انجینئراوراس کے بعد اہم ٹیکنیکل لیڈرکے طورپرکام کیا۔ ان کا انجینئرنگ کا بیک گراؤنڈ اورسپلائی چین منیجمنٹ میں ان کی کارکردگی ایپل کی ضرورتوں کے لحاظ سے سب سے زیادہ کامیاب ثابت ہوئی۔ خاص طورپراس وقت جب کمپنی بین الاقوامی بازارمیں مسلسل ابھررہی ہے اورپروڈکشن سسٹم پیچیدہ دورسے گزررہے ہیں۔

 یوپی کے مرادآباد میں ہوئی پیدائش

صبیح خان کے والد کا نام سعید خان ہے۔ جبکہ دادا محمد خان براس ایکسپورٹراورمشہورتاجررہے ہیں۔ صبیح خان نے پانچویں تک کی تعلیم مرادآباد کے سینٹ میری اسکول سے حاصل کی ہے۔ ان کے والد سعید خان بنیادی طورپررامپور کے رہنے والے تھے اور سال 1963 میں یار محمد خان کی پوتی سے شادی کے بعد مرادآباد سے ہی وہ پیتل کے ایکسپورٹ کا کاروبارکرنے لگے تھے۔ اس کے بعد صبیح خان کے والد سنگا پورچلے گئے تھے اوروہیں پراپنا کاروبارشروع کیا تھا۔

ٹم کک نے بھی کی صبیح خان کی تعریف

ایپل کے سی ای اوٹم کک نے صبیح خان کی  تعریف کرتے ہوئے ان کے ایڈوانس مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی، امریکہ میں مینوفیکچرنگ کی توسیع اورعالمی چیلنجزکے درمیان ایپل کے پرفارمنس میں اضافے میں اپنے کردارپرروشنی ڈالی۔ ٹم کک نے کہا کہ صبیح خان کی قیادت میں کاربن فٹ پرنٹ میں تقریباً 60 فیصد کمی آئی ہے۔ صبیح خان ایک شاندارحکمت عملی تیار کرنے والے ہیں۔ انہوں نے ایپل کی سپلائی چین کی نگرانی کرتے ہوئے جدید مینوفیکچرنگ میں نئی ​​ٹیکنالوجی کوآگے بڑھانے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

چیف ولیمس کی جگہ لیں گے صبیح خان

جیف ولیمس، جو27 سال سے ایپل کے ساتھ ہیں، سال کے آخرتک کمپنی سے ریٹائرہوجائیں گے۔ وہ فی الحال ایپل کی ڈیزائن ٹیم اورایپل واچ کی نگرانی کررہے ہیں اورسی ای اوٹم کک کورپورٹ کرتے رہیں گے۔ چیف ولیمس کی ریٹائرمنٹ کے بعد، ڈیزائن ٹیم براہ راست ٹم کک کو رپورٹ کرے گی۔ ولیمس نےصبیح خان کو”سیارے پرسب سے باصلاحیت آپریشنزایگزیکٹیو“ قرار دیتے ہوئے ان کی قیادت پرمکمل اعتماد کا اظہارکیا ہے۔ یہ قیادت کی تبدیلی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایپل کوکئی چیلنجز کا سامنا ہے، جن میں آئی فون کی سست ترقی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ محصولات شامل ہیں۔ خان کی تقرری ایپل کے عالمی آپریشنزکومضبوط کرنے اوربھارت جیسے ممالک میں پیداوارکومنتقل کرنے کی کوششوں کے لیے اہم ہے۔ ٹم کک نے کہا کہ صبیح خان کی قیادت میں ایپل عالمی چیلنجزکا سامنا کرنے کے لئے زیادہ سرگرم رہے گا، جبکہ کمپنی کی اقداراورمعیارکوبرقراررکھا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read