Bharat Express

What Is Strong Room: کیا ہوتا ہے اسٹرونگ روم، کون کھولتا ہے تالا،کتنے لوگ جاسکتے ہیں اندر،گنتی کے بعد ای وی ایم کا کیا ہوتا ہے،جانئے سب کچھ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج چند گھنٹوں بعد آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ اس دوران گنتی، اسٹرانگ روم سے متعلق کچھ اہم سوالات ہیں جن کے جواب عوام جاننا چاہتی ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج چند گھنٹوں بعد آئیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ سب سے پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جائے گی۔ اس کے بعد ای وی ایم کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ اس دوران گنتی، اسٹرانگ روم سے متعلق کچھ اہم سوالات ہیں جن کے جواب عوام جاننا چاہتی ہے۔ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ اسٹرانگ روم کیا ہے؟ بتادیں کہ اسٹرانگ روم وہ کمرہ ہے جہاں ووٹ ڈالنے کے بعد ای وی ایم رکھے جاتے ہیں۔ سٹرانگ روم بہت محفوظ رکھے گئے ہیں اور اکثر ضلع کے سرکاری کالجوں میں بنائے جاتے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد یہ کمرہ مکمل طور پر کیمرے کی نگرانی میں ہوتا ہے۔

اسٹرانگ روم کا تالا کون کھولتا ہے؟

جس دن ووٹوں کی گنتی ہوتی ہے اس دن صبح 7 بجے کے قریب اسٹرانگ روم کا تالا کھول دیا جاتا ہے۔ جب اس کا تالا کھولا جاتا ہے تو ریٹرننگ آفیسر اور الیکشن کمیشن کے آبزرور بھی وہاں موجود ہوتے ہیں۔ اس سارے عمل کی ویڈیو گرافی بھی کی جاتی ہے۔ تالا کھولنے کے وقت ہر امیدوار یا اس کا نمائندہ موجود ہوتا ہے۔ ای وی ایم کا کنٹرول یونٹ کاونٹنگ کی میز پر رکھا جاتا ہے۔اس کے بعد ہر کنٹرول یونٹ کی منفرد شناخت اور مہر کو ملایا جاتا ہے اور پولنگ ایجنٹ کو بھی دکھایا جاتا ہے۔ اگر کسی امیدوار کے ایجنٹ کو کوئی اعتراض نہ ہو تو عمل شروع ہو جاتا ہے۔

 کاونٹنگ سینٹر میں کتنے لوگ  ہوسکتے ہیں؟

الیکشن کمیشن کے مطابق گنتی کے مقام کے ہر ہال میں میز پر امیدوار کی جانب سے ایک ایجنٹ موجود ہوتا ہے۔ کسی ایک ہال میں 15 سے زیادہ ایجنٹ نہیں ہوسکتا ۔ ایجنٹ کا انتخاب امیدوار کی جانب سے کیا جاتا ہے اور اس کا نام، تصویر اور دیگر معلومات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔صرف کاونٹنگ  کا عملہ، ریٹرننگ افسران، سیکورٹی اہلکار اور ایجنٹ ہی گنتی مرکز کے اندر جا سکتے ہیں۔ ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے تک کسی ایجنٹ کو باہر آنے کی اجازت نہیں ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی کو موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہیں ہوتی  ہے۔ اگر کسی ایجنٹ کو ووٹنگ کے دوران کسی بے ضابطگی کا شبہ ہو تو وہ دوبارہ گنتی کا مطالبہ کر سکتا ہے۔ایک سوال یہ بھی ہے کہ کاونٹنگ کے بعد ای وی ایم کا کیا ہوتا ہے؟ آپ کو بتادیں کہ گنتی مکمل ہونے کے بعد ای وی ایم کو دوبارہ اسٹرانگ روم میں رکھاجاتا ہے۔ ای وی ایم کو گنتی کے بعد 45 دن تک اسٹرانگ روم میں رکھنا ہوگا۔ اس کے بعد اسے دوسرے اسٹور میں منتقل کردیا جاتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read