Bharat Express DD Free Dish

WB Falta repoll: مغربی بنگال کے فالٹا ضمنی انتخاب میں بی جے پی کو برتری، ووٹوں کی گنتی جاری، بی جے پی کارکنان میں جشن کا ماحول

اسمبلی حلقے میں 21 مئی کو دوبارہ پولنگ کرائی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 29 اپریل کو ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور جمہوری عمل میں رکاوٹوں کے الزامات کے بعد ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔

کولکاتا/ساؤتھ 24 پرگنہ: مغربی بنگال کی اہم فالٹا اسمبلی سیٹ کے دوبارہ انتخاب کی ووٹوں کی گنتی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار دیبانگشو پانڈا نے فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔ سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان 21 مرحلوں میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 7 راؤنڈ کی گنتی کے بعد دیبانگشو پانڈا نے 44792 ووٹ حاصل کرلیے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کے شمبھوناتھ کرمی 20556 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ بی جے پی امیدوار کو اب تک 24,236 ووٹوں کی سبقت حاصل ہے۔ کانگریس کے عبدالرزاق ملا تیسرے مقام پر ہیں۔ وہیں ترنمول کانگریس کے امیدوار جہانگیر خان، جو ووٹنگ سے قبل انتخابی میدان سے دستبردار ہوگئے تھے، چوتھے نمبر پر ہیں۔ بی جے پی کے حامیوں نے گنتی مراکز کے باہر جشن منانا شروع کردیا، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور نعرے بازی بھی دیکھنے کو ملی۔

فالٹا کی ترقی چاہتا ہوں:جہانگیر خان

جہانگیر خان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا تھا: ’’میں فالٹا کی سرزمین کا بیٹا ہوں۔ میری خواہش ہے کہ فالتہ پرامن، خوشحال اور ترقی یافتہ بنے۔‘‘ تاہم بعد میں ترنمول کانگریس نے واضح کیا کہ جہانگیر خان کا انتخاب سے دستبردار ہونا ان کا ذاتی فیصلہ تھا، پارٹی کی ہدایت نہیں۔ ڈائمنڈ ہاربر ویمنس یونیورسٹی، جہاں ووٹوں کی گنتی جاری ہے، کے اطراف سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ بڑی تعداد میں سکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے تاکہ عمل پُرامن طریقے سے مکمل ہوسکے۔

لوگوں نے خوف کے ماحول کو مسترد کردیا

ایک بی جے پی کارکن نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: ’’ہمیں بہت خوشی ہے۔ ہمارے اندازے کے مطابق بی جے پی بڑی جیت کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انتخابی عمل کافی شفاف رہا اور فالٹا کے عوام نے اپنا فیصلہ سنادیا ہے۔ پہلے خوف کا ماحول تھا، لیکن اب عوام نے بول دیا ہے۔‘‘

بے ضابطگیوں کے بعد دوبارہ پولنگ کا حکم

فالٹا اسمبلی حلقے میں 21 مئی کو دوبارہ پولنگ کرائی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن نے 29 اپریل کو ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں اور جمہوری عمل میں رکاوٹوں کے الزامات کے بعد ری پولنگ کا حکم دیا تھا۔ واضح رہے کہ 2026 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 207 نشستیں جیت کر پہلی بار حکومت بنائی تھی، جبکہ سوندو ادھیکاری نے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read