Bharat Express DD Free Dish

Vice President Jagdeep Dhankhar will resume his duties: نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر صحت یاب، پیر کے روز راجیہ سبھا کی کارروائی میں ہوں گے شریک

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہفتہ کے روز تصدیق کی کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر دل کی بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ پیر کے روز راجیہ سبھا کی صدارت بھی کریں گے۔

نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھر اور کانگریس لیڈر جے رام رمیش۔ (جے رام رمیش کی ایک پوست سے لی گئی تصویر)

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے ہفتہ کے روز تصدیق کی کہ نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھر دل کی بیماری سے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئے ہیں اور امکان ہے کہ وہ پیر کے روز راجیہ سبھا کی صدارت بھی کریں گے۔ سابق مرکزی وزیر جے رام رمیش نے دھنکھر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور بعد میں سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی۔ کانگریس لیڈر نے ایکس پر ٹویٹ کیا ’’معزز نائب صدر سے آج ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ خوشی ہے کہ وہ تیزی سے صحت یاب ہو گئے ہیں اور سوموار 17 مارچ سے راجیہ سبھا کی صدارت دوبارہ سنبھالنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔‘‘

پیر کے دن راجیہ سبھا میں ہوں گے درج ذیل کام

جگدیپ دھنکھر جب پیر کے روز راجیہ سبھا میں اپنی کرسی سنبھالیں گے تو اس دن راجیہ میں کے ایجنڈے میں کچھ اہم کام شامل ہیں۔ پیر کے روز ہی دفاع، سماجی انصاف اور امپاورمنٹ، اور خارجہ امور سے متعلق پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹ پیش کی جائیں گی۔ ایوان ممکنہ طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ ٹیکنالوجی، انٹرپرینیورشپ اینڈ مینجمنٹ کی کونسل کے لیے ایک رکن کا انتخاب بھی کرے گا۔ ساتھ ہی منی پور کے بجٹ اور وزارت ریلوے کی کارکردگی پر غور و خوض بھی اس دن کے شیڈول میں ہے۔

سینے میں تکلیف کے بعد ایمس میں داخل کیے تھے جگدیپ دھنکھر

واضح رہے کہ 73 سالہ نائب صدر جمہوریہ کو سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد 9 مارچ کو ایمس، دہلی لے جایا گیا تھا۔ جہاں ڈاکٹروں نے انھیں فوری طور پر کارڈیالوجی کے سربراہ ڈاکٹر راجیو نارنگ کی نگرانی میں کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں داخل کرا دیا تھا۔اسٹینٹ امپلانٹیشن کے بعد نائب صدر جمہوریہ کی حالت مستحکم ہوئی اور 12 مارچ کو انھیں ہسپتال سے فارغ کر دیا دیا گیا تھا۔

بھارت ایکپسریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔