نئی دہلی : کیرالہ میں کانگریس کی قیادت والے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کی نئی حکومت نے پیر کے روز باضابطہ طور پر اقتدار سنبھال لیا۔ وی ڈی ستیشن نے کیرال کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف اٹھایا، جب کہ ان کے ساتھ 20 رکنی وزارتی کونسل نے بھی اپنے عہدوں کا حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب صبح 10 بجے ترواننت پورم کے سینٹرل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، جہاں سیاسی لیڈروں، سرکاری حکام اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔وی ڈی ستیشن کی حلف برداری تقریب میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی خصوصی طور
پر شریک ہوئیں۔
VD Satheesan takes oath as the Chief Minister of Kerala, in the presence of Rahul Gandhi Ji.
Congress has formed the government in the state after 10 years…🔥
Now, Congress has 4 CMs ✌🏻 pic.twitter.com/SDlsB6OCFA
— Shantanu (@shaandelhite) May 18, 2026
اس موقع پر کانگریس اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔وی ڈی ستیشن نے اتوار کو گورنر راجندر وشوناتھ آرلیکر سے ملاقات کے بعد نئی کابینہ کی حتمی فہرست پیش کی تھی۔ اس فہرست کو یو ڈی ایف اتحاد میں شامل جماعتوں کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا۔
SATHEESAN IS NEW CM OF KERALAM
VD Satheesan sworn in as Kerala Chief Minister at Central Stadium, Thiruvananthapuram, alongside a 20-member cabinet
He will hold the Finance portfolio in addition to the CM’s office. Ramesh Chennithala gets Home
Congress holds 11 of… pic.twitter.com/gMW35E3ynU
— Nabila Jamal (@nabilajamal_) May 18, 2026
وزارتوں کی تقسیم
وزیر اعلیٰ وی ڈی ستیشن اپنے پاس مالیات کی اہم وزارت بھی رکھیں گے۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رمیش چنیتھلا کو محکمہ داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں کانگریس کے کئی سینئر لیڈرشامل کیے گئے ہیں، جن میں کے مرلی دھرن اور سنی جوزف نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ اے پی انیل کمار، پی سی وشنو نادھ، روزی ایم جان، بندھو کرشنا، ایم لیجو، ٹی صدیق اور او جے جینیش بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔کانگریس کے حصے سے کے اے تلسی کو بھی وزارت دی گئی ہے اور وہ پارٹی کی جانب سے شامل دو خواتین وزراء میں سے ایک ہوں گی۔
آئی یو ایم ایل کو پانچ وزارتیں
اتحادی جماعت انڈین یونین مسلم لیگ (آئی یو ایم ایل) کی نمائندگی پی کے کنہالی کٹی، پی کے بشیر، این شمس الدین، کے ایم شاجی اور عبدالغفور کریں گے۔
اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی
یو ڈی ایف اتحاد کی دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سی ایم پی کے سی پی جان، آر ایس پی کے شیبو بے بی جان، کیرالہ کانگریس (جیکب) دھڑے کے انوپ جیکب اور کیرالہ کانگریس (جوزف) دھڑے کے مونس جوزف شامل ہیں۔اتحاد نے تروونچور رادھا کرشنن کو کیرال اسمبلی کا اسپیکر نامزد کیا ہے، جبکہ شانیمول عثمان ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر خدمات انجام دیں گی۔سیاسی مبصرین کے مطابق وی ڈی ستیشن کی قیادت میں بننے والی یہ حکومت کیرال کی سیاست میں ایک نئے دور کی شروعات سمجھی جا رہی ہے، جس سے عوام کو بہتر حکمرانی اور ترقیاتی اقدامات کی امیدیں وابستہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


