نئی دہلی میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے وزیرِ اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ریاست کی ہمہ جہت ترقی سے متعلق کئی اہم امور پر وزیر اعظم سے رہنمائی طلب کی۔ انھوں نے وزیر اعظم کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں اتراکھنڈ ’’ترقی یافتہ بھارت 2047‘‘ کے وژن میں مؤثر کردار ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے کہ دنیا کے 27 ممالک نے وزیر اعظم مودی کو اپنے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا ہے۔ اس موقع پر سی ایم دھامی نے پی ایم مودی کو کارتک سومی مندر کی نقل، آدی کیلاش یاترا پر مبنی ایک کافی ٹیبل بک اور اتراکھنڈ کے مقامی مصنوعات کا تحفہ پیش کیا، جن میں گھی، سرخ چاول، باسمتی چاول، کالا زیرہ، جڑی بوٹیاں اور مقامی شہد شامل تھے۔
ریاست کی ترقی کے لیے پیش کیں کئی تجاویز
انھوں نے وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ ہریدوار، رشی کیش اور چمپوت کے شاردا کاریڈور کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی ہدایت دیں، جس طرح کیدارناتھ اور بدری ناتھ دھام کے لیے ماسٹر پلان بنایا گیا تھا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے درج ذیل تجاویز بھی پیش کیں:
1۔ اودھم سنگھ نگر میں نیپا فارم کو سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کا مرکز بنایا جائے
2۔ دہلی-میرٹھ ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم (RRTS) کو ہریدوار تک بڑھایا جائے
3۔ تنک پور-باگیشور اور رشی کیش-اتّرکاشی ریلوے منصوبوں کو منظور کیا جائے
انھوں نے 2026 میں منعقد ہونے والی نندا راج جاٹ یاترا کے لیے ماحول دوست انفراسٹرکچر کی تعمیر اور 400 کروڑ روپیے کی مرکزی امداد کی درخواست کی۔۔ اس کے علاوہ انھوں 2027 میں ہونے والے مہا کمبھ کی تیاریوں کے لیے پلوں کی مرمت، پارکنگ، بجلی، پانی، بیت الخلا، ٹرانسپورٹ اور پیدل راستوں سمیت دیگر کاموں کے لیے 3,500 کروڑ مانگے۔
CM of Uttarakhand, Shri @pushkardhami, met Prime Minister @narendramodi.@ukcmo pic.twitter.com/oEHWoqEPSo
— PMO India (@PMOIndia) July 14, 2025
دریں اثنا رشی کیش اور ہریدوار میں پاور لائنز کو زیر زمین کرنے اور نظام خودکار بنانے کے لیے ₹1,015 کروڑ کے منصوبے کی منظوری کی بھی گزارش کی گئی۔ ساتھ ہی چوراسی کٹیہ کی اصل حالت میں بحالی کے لیے منظوری اور پنڈر-کوسی ندیوں کے باہمی ربط پر مبنی پانی کے منصوبے کو مرکزی اسکیم کے تحت منظور کرنے کی اپیل بھی کی، جس سے 625 دیہاتوں اور متعدد شہروں کو پینے کے پانی اور آبپاشی کی سہولیات میسر آئیں گی۔ وزیر اعظم مودی نے ان کے تمام مطالبات کو نہایت غور سے سنا اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

