Bharat Express DD Free Dish

UP Politics: چچا شیوپال کے فیصلے پربھتیجے اکھلیش یادونے لگا دی مہر، اب کیا کرے گی بی جے پی؟

سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادونے گھوسی اسمبلی سیٹ پرضمنی الیکشن کے ضمن میں اپنے چچا شیوپال سنگھ یادو کے فیصلے پر مہرلگا دی ہے۔

اکھلیش یادو نے چچا شیوپال یادو کی بات تسلیم کرلی ہے۔ (فائل فوٹو)

اترپردیش واقع گھوسی اسمبلی سیٹ پرضمنی الیکشن سے متعلق سیاسی پارٹیاں حکمت عملی تیارکرنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ قیاس آرائیوں کا دورشروع ہوگیا ہے۔ اس تناظرمیں، سماج وادی پارٹی کے لیڈرشیوپال سنگھ یادو، جومنگل 2 دسمبر2025 کومئوپہنچے، نے آنجہانی سدھاکرسنگھ کے بیٹے سجیت سنگھ کوامیدوارکے طورپرپیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سجیت سنگھ گھوسی ضمنی انتخاب کے لیے پارٹی کے امیدوارہوں گے۔ اس فیصلے کی عملی طورپرسماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونے تائید کی ہے۔

مئو پہنچے اکھلیش یادونے کہا کہ سدھاکرسنگھ زمینی لیڈرتھے۔ ان کے برتاومیں اپناپن تھا، ان کی سیاسی پکڑاتنی مضبوط تھی کہ وہ ہرطرح کے حالات کا مقابلہ کرلیتے تھے۔ قنوج کے رکن پارلیمنٹ اکھلیش یادو نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ان کی فیملی، ان کے بیٹے ہمارے ساتھ ہیں۔ جوخدمت انہوں نے (سدھاکرسنگھ) نے عوام کی کی ہے، اسی طرح سجیت بھی کریں گے۔

ایس آئی آرپراٹھائے سوال

اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی کے لیڈرنے کہا کہ یہ ایس آئی آراپنی ناکامی، اپنی خامیوں کوچھپانے کے لئے ہے۔ میں پھراپیل کروں گا کہ رائے دہندگان اپنا ووٹ کٹنے سے بچائیں۔ کف سیرپ معاملے میں بھی انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرکھانسی ہوتودیسی دوا کا استعمال کرلینا، لیکن بی جے پی کی حکومت میں کف سیرپ سے بچنا۔ کیونکہ کچھ لوگ اس میں منافع کما رہے ہیں، یہ ون ڈسٹرکٹ، ون مافیا اسکیم ہے۔

اب کیا کرے گی بی جے پی؟

شیوپال یادو کے فیصلے پرسماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادوکی مہرکے اشارے سے اب سوال اٹھ رہے ہیں کہ بی جے پی کی کیا حکمت عملی ہوگی؟ ابھی تک بی جے پی نے اس سیٹ پرضمنی الیکشن کے ضمن میں اپنی حکمت عملی کا اعلان نہیں کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، بی جے پی ابھی اس سیٹ پرضمنی الیکشن کی تاریخ قریب آنے یا اعلان ہونے کا انتظارکررہی ہے۔ سال 2023 میں اس سیٹ پرہوئے ضمنی الیکشن میں دارا سنگھ چوہان، بی جے پی کے امیدوارتھے، جنہیں سدھاکرسنگھ کے ہاتھوں ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read