Bharat Express DD Free Dish

UP Police Action On Bulldozer Action On Chhangur Baba: جلال الدین عرف چھانگر بابا کے خلاف یوپی پولیس کی بڑی کارروائی، وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ نے دے دیا بڑا حکم

یوپی اے ٹی ایس نے حال ہی میں چھانگربابا اوران کے معاون نیتوعرف نسرین کوبلرام پورسے گرفتارکیا ہے۔ اس کے ساتھ غیرقانونی طریقے مذہب تبدیلی کے ایک بڑے نیٹ ورک کا پردہ فاش ہوا ہے۔

اتر پردیش کے ضلع بلرام پورکے اترولہ علاقے میں چھانگھربابا کے نام سے مشہورجلال الدین کے شانداراورعالیشان بنگلے پریوگی حکومت کا بلڈوزرچل گیا ہے اورعالیشان حویلی اب کھنڈرمیں تبدیل ہوگئی ہے۔ یہ بنگلہ توچھانگربابا کا بتایا جا رہا ہے، لیکن چھانگربابا کے ساتھیوں نوین روہرا اورنیتوروہرا کے نام پربتائی جا رہی ہے۔ چانگھربابا کا نام آنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ اس گروپ کا سربراہ ہے۔

اس معاملے کے اہم ملزم چھانگربابا اوراس کے بیٹے محبوب کے ساتھ نوین روہرا اوراس کی بیوی نیتو روہرا کواے ٹی ایس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق خسرہ نمبر337/370 کی زمین نیتوروہرا اورنوین روہرا کے نام پررجسٹرڈ ہے۔ الزام ہے کہ سرکاری اراضی پرحویلی غیرقانونی طورپربنائی گئی۔ بلڈوزرکارروائی کے وقت تحصیل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ کوتوالی اترولہ کی پولیس بھی بڑی تعداد میں موجود تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو- 



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read