Bharat Express DD Free Dish

احتجاج کررہے گرام پردھانوں کے درمیان پہنچے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک، مطالبات پرغور کرنے کا دیا بھروسہ، مٹھائی بھی کھلائی

لکھنؤ میں نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے احتجاج کرنے والے گاؤں کے سربراہوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے ذاتی طور پر انہیں شدید گرمی میں پانی اور مٹھائی کھلا کر انسانی حساسیت کا ثبوت دیا۔ گرام پردھان اپنی مدت ملازمت میں توسیع کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی مخالفت کر رہے ہیں۔ برجیش پاٹھک نے انہیں یقین دلایا کہ وہ ان کے مطالبات اعلیٰ قیادت تک پہنچائیں گے۔

پیر(18 مئی) کے روزاترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک لکھنؤکے حضرت گنج میں گاندھی پرتیما استھل پراحتجاج کررہے سینکڑوں گاؤں کے سربراہوں کے درمیان اچانک پہنچے۔ نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک کا ایک منفرد اوردل کوچھولینے والا ویڈیوسامنے آیا ہے۔ انہوں نے گاؤں کے سربراہان کی خیریت دریافت کی، ذاتی طورپرانہیں پانی اورلڈوپیش کئے۔ اطلاعات کے مطابق، نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک وہاں سے گزررہے تھے، جب جی پی اوکے قریب دھرنے پر بیٹھے  گرام پردھانوں کی بھیڑنظرآئی۔ فوراً گاڑی روک کر وہ وہاں اترے اور جہاں گرام پردھان دھرنا دے رہے تھے۔ وہاں پہنچ گئے۔

احتجاج کررہے گرام پردھانوں کو لڈو کھلایا

گرمی سے بے حال گرام پردھانوں کو دیکھ کربرجیش پاٹھک نے فوراً لڈو اورمٹھائی کے ڈبے اورپانی منگوایا، پھراپنے ہاتھوں سے ایک ایک کرکے گرام پردھانوں کو لڈوکھلایا۔ انہوں نے گرام پردھانوں کے د رمیان مٹھائی تقسیم کی اور پانی پلایا۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ نے گرام پردھانوں سے کہا کہ گرمی بہت ہے، پانی پیتے رہئے، صحت کا خیال رکھئے۔ انہوں نے ان کے مطالبات کو اعلیٰ قیادت (اعلیٰ کمان) تک پہنچانے کا بھروسہ بھی دیا۔

نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے ایکس پرلکھا کہ آج لکھنومیں اپنی منزل کے لئے روانہ ہوتے ہوئے، میں نے حضرت گنج میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمے کے سامنے جدوجہد کرنے والے اکھل بھارتیہ گرام پردھان سنگٹھن کے محنتی عہدیداروں اورکارکنوں کے ساتھ ایک خوشگوارملاقات اوربات چیت کی اوران کا مطالبہ نامہ حاصل کیا۔ انہوں نے لکھا کہ اکھل بھارتیہ گرام پردھان سنگٹھن کے قومی صدررام سیوک سنگھ اور ریاستی صدرگیانیندرسنگھ نے واقف کرایا کہ سنگٹھن پنچایت الیکشن سے کرائے جانے اورگرام پنچایتوں میں ایڈمنسٹریٹرکی تقرری کی جئے جانے کے معاملے سے متعلق احتجاج ہے۔ آرگنائزیشن کوبھروسہ دلایا گیا ہے کہ ان کے اس مطالبات کا مثبت حل نکالا جائے گا۔ گرام پردھان ہمارے ملک کی پنچایتی راج نظام کے مضبوط ستون ہیں۔ حکومت ہرقدم پران کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکرکھڑی ہے۔

جانئے کیا ہے گرام پردھانوں کا مطالبہ؟

گرام پردھانوں کی موجودہ مدت رواں ماہ ختم ہورہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایڈمنسٹریٹرکی تقرری کی باتیں سامنے آرہی ہیں اوراس کے خلاف اترپردیش کے مختلف اضلاع سے سینکڑوں گاؤں کے گرام پردھان احتجاج کرنے کے لئے لکھنؤ پہنچ گئے ہیں۔ وہ اپنی مدت میں توسیع کا مطالبہ کررہے ہیں۔ سبھی گرام پردھان اپنی مدت کاربڑھانے کے مطالبہ پرقائم ہیں اورمختلف اضلاع کے سینکڑوں گاؤں کے سربراہ جی پی اوپارک میں گاندھی مجسمہ کے نیچے دھرنا اورمظاہرہ کررہے تھے۔ وہ ایڈمنسٹریٹرکی تقرری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ اس دوران نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک نے ان سے ملاقات کی اوراحتجاج کرنے والے گرام پردھانوں کے سربراہان کویقین دہانی کرائی۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read