نئی دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں 12 جولائی 2025 کو ممتاز صحافی و سماجی کارکن ڈاکٹر کےوکرم راؤ کے انتقال پر ملک بھر کے صحافیوں، میڈیا اساتذہ، ٹریڈ یونین رہنماؤں اور اخباری ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ان کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے، ان کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
ڈاکٹر کے راؤ انڈین فیڈریشن آف ورکنگ جرنلسٹس (IFWJ) کے صدر تھے، جنھوں نے صحافتی آزادی، اصولوں، اور صحافیوں کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھائی۔ ان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں مقررین نے ان کے اس جذبے کو سراہا کہ انھوں نے آئی پی ایس جیسی اعلیٰ سرکاری ملازمت کو ترک کر کے صحافت کا پیشہ اپنایا اور زندگی بھر اس شعبے کی خدمت کی۔
بعدازاں ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ آخر میں ڈاکٹر راؤ کو پرخلوص الفاظ میں خراج پیش کرتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا گیا۔ اس کے علاوہ اس اجلاس میں آئی ایف ڈبلیو جے کی راجستھان میں منعقد ہونے والی قومی کونسل میٹنگ اور نئی یونٹوں کی شمولیت پر بھی غور کیا گیا۔
نئے صدر کے انتخاب تک ’’کور کمیٹی‘‘ سنبھالے گی فیڈریشن کا انتظام
اس دوران پریس کلب آف انڈیا، دہلی میں آئی ایف ڈبلیو جے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں طے کیا گیا کہ فیڈریشن کے نئے صدر کے انتخابات تک عبوری طور پر ایک ’’کور گروپ‘‘ تنظیمی کام سنبھالے گا، جس میں تین نائب صدر،گوالا مشرا، اپیندر سنگھ راٹھوڑ اور موہن کمار اور خزانچی رَجت مشرا شامل ہوں گے۔ وہیں فیڈریشن کے جنرل سکریٹری وپن دھولیا اس گروپ کے کوآرڈینیٹر ہوں گے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی، ٹائمز آف انڈیا اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے میڈیا پر بڑھتے دباؤ پر تشویش ظاہر کی اور پی ٹی آئی کی آزادی کو قومی مفاد سے جوڑا۔ اجلاس کے مقررین میں یوپی، بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، اڑیسہ، آندھرا پردیش اور تلنگانہ سمیت کئی ریاستوں کے نمائندے شامل تھے، جنھوں نے جنھوں نے ڈاکٹر کے راؤ کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


