سوئس خاتون کے قتل کیس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آئی سامنے وجہ دم گھٹنے سے ہوئی درد ناک موت
Delhi Nina Berger Murder: دہلی کے تلک نگر علاقے میں 20 اکتوبر کو ایک غیر ملکی خاتون کا قتل کیا گیا تھا۔ سوئس خاتون کا قتل کیسے کیا گیا اس کے بارے میں چونکا دینے والی معلومات سامنے آئی ہیں۔ خاتون کی لاش پلاسٹک کے کچرے کے تھیلے میں ڈھکی ہوئی ملی۔ ذرائع کے حوالے سے سامنے آنے والی خبر کے مطابق ملزم گرپریت سنگھ متوفی نینا برجر سے رقم وصول نا چاہتا تھا۔ سوئس خاتون کی موت گلا دبانے سے نہیں بلکہ دم گھٹنے سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ذرائع کے مطابق سوئس خاتون نینا برجر آدھے گھنٹے تک تڑپنے کے بعد ان کی دردناک موت ہوگئی تھی۔ نینا کو اس بے دردی سے قتل کیا گیا کہ اس کی آنکھیں بھی باہر آگئیں اور ملزم گرپریت اس کی تکلیف دیکھ کر ہنستا رہا۔
نینا برجر کو مارنے کے لیے گرپریت سنگھ نے پہلے اسے پلاسٹک کے تھیلے میں لپیٹا اور پھر اس کے ہاتھ پاؤں اورمنہ باندھ کر کارمیں بے دردی سے اس کی جان لے لی۔ قتل کے بعد اس نے نینا کی لاش کار میں ڈرائیور کے ساتھ والی سیٹ پر رکھ دی اور گاڑی کے شیشے پر بلیک سائیڈ ونڈو سن شیڈز لگا دئے اور سامنے والے شیشے کو بھی کالے سن شیڈ سے ڈھک دیا۔
پولیس ذرائع نے پہلے بتایا تھا کہ گرپریت سنگھ کی نینا سے سوئٹزرلینڈ میں ملاقات ہوئی تھی ۔جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوگئی۔گرپریت سنگھ اکثر نینا سے ملنے سوئٹزرلینڈ جاتا تھا۔ اسے شبہ تھا کہ نینا کا کسی دوسرے شخص سے افیئر ہے ۔جس کے بعد اس نے 11 اکتوبرکونینا کواس سے ملنے کے لیے ہندوستان بلایا اور پھر اس کے قتل کا منصوبہ بنایا۔
سوئٹزرلینڈ سے بلا کرغیرملکی خاتون کا قتل
پولیس کے مطابق 16 اکتوبر کو ملزم گرپریت کسی بہانے خاتون کو ایک کمرے میں لے گیا اورپھراس کے ہاتھ اور ٹانگیں زنجیر سے باندھ کر قتل کر دیا۔ اب انکشاف ہوا ہے کہ ملزم سوئس خاتون سے بھتہ لینا چاہتا تھا۔ دہلی پولیس کے ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ گرپریت سنگھ نے ایک خاتون کی شناخت پر ایک پرانی کار خریدی تھی اور پھر اس کی لاش کو گاڑی میں ڈال کر پارک کر دیا تھا۔ لیکن جب نینا کی لاش سے بدبو آنے لگی تو ملزم اسی سیکنڈ ہینڈ کار کا استعمال کرتے ہوئے لاش کو سڑک کے کنارےچھوڑ کر فرار ہوگیاتھا۔ پولیس نے بعد میں گروپریت کو گرفتار کرلیا تھا۔
بھارت ایکسپریس