
قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے زخمیوں اور متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔ جموں و کشمیر پہنچے راہل نے کہا کہ ہم حکومت کی طرف سے کی جانے والی کسی بھی کارروائی کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہیں۔راہل گاندھی نے کہاکہ میں یہاں یہ جاننے آیا ہوں کہ کیا ہو رہا ہے اور مدد کرنے کے لیے یہاں آیا ہوں۔ جموں و کشمیر کے تمام لوگوں نے اس ہولناک کارروائی کی مذمت کی ہے اور انہیں پورے ملک کی حمایت حاصل ہے۔ میں ایک زخمی سے ملا ہوں۔
#PahalgamTerrorAttack | Srinagar, J&K: Lok Sabha LoP and Congress MP Rahul Gandhi says, “I came here to get a sense of what is going on and to help. The entire people of Jammu and Kashmir have condemned this terrible action, and they’ve fully supported the nation. I met one of… pic.twitter.com/CWBk1TNcEI
— ANI (@ANI) April 25, 2025
پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے – راہل گاندھی
کانگریس کے سابق صدر نے مزید کہاکہ میری تعزیت ان تمام لوگوں کے ساتھ ہے جنہوں نے اپنے کنبہ کے افراد کو کھویا ہے اور میں چاہتا ہوں کہ سب کو معلوم ہو کہ پورا ملک ایک ساتھ کھڑا ہے۔ کل ہم نے حکومت کے ساتھ میٹنگ کی اور متحدہ اپوزیشن نے اس کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ ہم حکومت کے کسی بھی اقدام کی حمایت کرنے کے لئے تیار ہیں۔ جو کچھ ہوا ہے اس کے پیچھے نظریہ سماج کو تقسیم کرنا ہے، بھائی کو بھائی کے خلاف کھڑا کرنا ہے، اور یہ بہت اہم ہے کہ ہر ہندوستانی کو ایک ساتھ کھڑا ہونا چاہئے۔تاکہ ہم دہشت گردوں کی کوششوں کو ناکام بنائیں۔
नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने पहलगाम हमले में घायल हुए लोगों और पीड़ित परिवारों से मुलाकात की।
पहलगाम में हुई आतंकी घटना मानवता पर प्रहार है, मोहब्बत और भाईचारे को मिटाने की एक शर्मनाक कोशिश है।
आतंक के खिलाफ हम सभी एकजुट हैं। हमें साथ मिलकर इन नफरती ताकतों को करारा जवाब… pic.twitter.com/inPUQVBfrp
— Congress (@INCIndia) April 25, 2025
راہل گاندھی نے کہا کہ یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ کچھ لوگ جموں و کشمیر میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں پر حملہ کر رہے ہیں۔ جو کچھ بھی ہوا ہے، اس کے پیچھے معاشرے کو تقسیم کرنے کا مقصد ہے۔ میں نے زخمیوں میں سے ایک کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے خاندان کے افراد کو کھو دیا ہے۔ ہم نے کل حکومت سے ملاقات کی تھی۔ ہم نے کہا کہ ہم حکومت کے ہر قدم کی حمایت کرتے ہیں۔
नेता विपक्ष श्री @RahulGandhi ने जम्मू-कश्मीर के मुख्यमंत्री श्री @OmarAbdullah से मुलाकात की।
📍 जम्मू-कश्मीर pic.twitter.com/RctjvK1KK9
— Congress (@INCIndia) April 25, 2025
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔