Bharat Express DD Free Dish

Convocation ceremony of Al-Karim University Katihar: الکریم یونیورسٹی کٹیہار کے چوتھے کنوکیشن پروگرام کا شاندار انعقاد

10 جنوری 2026 کو الکریم یونیورسٹی، کٹیہار میں چوتھے کنوکیشن پروگرام  کا انعقاد شاندار انداز میں کیا گیا۔ اس موقع پر بہار کے  گورنر، عارف محمد خان مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں شامل تھے

الکریم یونیورسٹی، کٹیہار میں چوتھے کنوکیشن پروگرام  کا انعقاد شاندار انداز میں کیا گیا۔ اس موقع پر بہار کے  گورنر، عارف محمد خان مہمانِ خصوصی کے طور پر موجود تھے، جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ وزیر صحت،منگل پانڈے، بہار حکومت؛ وزیر دیہی ترقی شرون کمار، بہار حکومت؛ پروفیسر (ڈاکٹر) شاہد اختر، ایگزیکٹو چیئرمین، NCMIE، حکومت ہند؛ مولانا محمد سرحل ہدا ، معزز صدر، اردو میڈیا فورم، الکریم ایجوکیشنل ٹرسٹ، پٹنا کے ڈائریکٹر اور الکریم یونیورسٹی کے شاسی ادارے کے اراکین۔ پروگرام کی صدارت پروفیسر طلعت احمد، وزیٹر، الکریم یونیورسٹی نے کی۔

آپریشن تھیٹر کا افتتاح

سب سے پہلے، کٹیہار میڈیکل کالج، کٹیہار کے نئے تعمیر شدہ ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا افتتاح بہار کے گورنر عارف محمد خان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس کے بعد کنوکیشن پروگرام  کی رسمی تقریب کا باقاعدہ آغاز نیشنل اینتھم سے کیا گیا۔ پروگرام کی نظامت رجسٹرار وازین الدین انصاری، نے بحسن و خوبی انجام دی۔ احمد علی کریم، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے استقبالیہ خطاب میں کافی اہم باتیں رکھیں۔ پروفیسر (ڈاکٹر) سید موئید احمد، وائس چانسلر نے یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ پیش کی، جس میں یونیورسٹی اور اس کے ماتحت اداروں کی کارکردگی اور کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ دیا گیا۔ احمد اشفاق کریم نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور سب کے تعاون کی ستائش کی۔

تعلیمی اعزازات اور انعامات

MBBS، MS، BPHARMA، DPHARMA، MSC، اور اسپتال مینجمنٹ کے کورسز میں تعلیم مکمل کرنے والے تقریباً 415 طلبہ و طالبات کو تعلیمی ڈگریاں دی گئیں۔ علاوہ ازیں، 15 طلبہ کو بہترین تعلیمی کارکردگی کے لیے (گولڈ میڈل) معزز گورنر کے ہاتھوں سے پیش کیے گئے۔ اس کنوکیشن پروگرام   کے دوران، الکریم یونیورسٹی، کٹیہار نے  منگل پانڈے،  شرون کمار، اور مولانا محمد سرحل ہدا کو ان کے متعلقہ شعبوں میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر آف فلسفی (PhD) کی اعزازی ڈگری سے نوازا۔

مہمانوں کے تاثرات اور ستائش

وزیر صحت، بہار اور وزیر دیہی ترقی، بہار نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کی ستائش کرتے ہوئے احمد اشفاق کریم، چانسلر کی محنت اور دور اندیشی کو سراہا۔ریاست بہار کے گورنر نے یونیورسٹی کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے طلبہ و طالبات کو اخلاقی، بنیادی اور مذہبی اقدار کی پابندی پر زور دیا اور انسانی اقدار پر چلنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ کے مثالی کردار کا بھی ذکر کیا اور سب کو انسانیت اور قوم کی ترقی کے لیے کام کرنے کی ترغیب دی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔