Bharat Express DD Free Dish

PM Modi On Tribal Society Freedom Movement : آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کے عظیم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع نرمدا میں بھگوان بِرسا مُنڈا کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ ’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ کے عظیم الشان پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی سماج کا وقار اور قربانیاں ہزاروں برسوں سے بھارتی تہذیب اور قومی شعور کا لازمی حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کا جو تاریخی کردار رہا ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

وزیراعظم نریندر مودی۔

نرمدا/گجرات: وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع نرمدا میں بھگوان بِرسا مُنڈا کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ ’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ کے عظیم الشان پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی سماج کا وقار اور قربانیاں ہزاروں برسوں سے بھارتی تہذیب اور قومی شعور کا لازمی حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کا جو تاریخی کردار رہا ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ”جب بھی ملک کے وقار، عزت اور خودمختاری کی بات آئی، ہمارا قبائلی سماج سب سے آگے کھڑا ہوا۔ آزادی کی لڑائی اس کا سب سے بڑا ثبوت ہے“۔ انہوں نے کہا کہ 2021 میں مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا کہ بھگوان بِرسا منڈا کی جینتی کو قومی سطح پر جن جاتیہ گورَو دیوس کے طور پر منایا جائے، تاکہ ملک قبائلی نایاب تاریخ، قربانیوں اور ورثے کو مناسب اعزاز دے سکے۔

وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں نرمد ا کی مقدس دھرتی پر منعقد اس تاریخی پروگرام کو بھارتی اتحاد اور ثقافتی وراثت کا عظیم جشن قرار دیا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ابھی حال ہی میں، 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی بھی اسی سرزمین پر منائی گئی تھی اور ’بھارت پرو‘ جیسی قومی تقریبات کا آغاز یہیں سے ہوا تھا۔ مودی نے کہا کہ ”آج بھگوان بِرسا منڈا کی 150ویں جینتی کے ساتھ ہم بھارت پرو کے مقدس اختتام کے گواہ بن رہے ہیں“۔

وزیر اعظم مودی نے تقریب کے دوران صحت، سڑک رابطہ، تعلیم اور ٹرانسپورٹ سے متعلق متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھا۔ انہوں نے تمام قبائلی خاندانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبے قبائلی علاقوں کی ہمہ جہت ترقی کی سمت ایک بڑا قدم ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے بھگوان بِرسا منڈا کو قومی سطح پر یاد کرنے والا کوئی نہیں تھا اور ان کا نام محدود جغرافیے تک محدود تھا، مگر آج ملک بھر میں قبائلی ورثے کو محفوظ کرنے کے لیے متعدد ٹرا ئبل میوزیم قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ’شری گووند گرو چیئر‘ اور ’جن جاتیہ بھاشا سنورکشن مرکز‘ کے قیام کے ذریعہ بھیل، گامت، وساوا، گراسیا، کوکنی، ورلی، سنتھال، نایک، راٹھوا، ڈبلا، چودھری، ڈوڈیا سمیت مختلف قبائلی زبانوں، لوک کہانیوں اور گیتوں کی تحقیق و دستاویز کاری کی جائے گی۔ اس سے پہلے وزیر اعظم مودی نے نرمدا میں بھگوان بِرسا منڈا کو پھولوں کی نذرانہ پیش کی اور ڈیڈیاپاڑا میں پروگرام کے مقام پر پہنچنے پر عوام نے ان کا شاندار استقبال کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read