Janjatiya Gaurav Divas 2026: اپنی وراثت اور ہیروز کو فخر کے ساتھ یاد کر رہا ہے ملک: پی ایم مودی
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج نے ہمیشہ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی۔ گووند گرو کے پیروکاروں نے قربانیاں دیں۔ کئی بہادروں اور بہادر خواتین نے اپنی جرأت سے ملک کو ترغیب دی۔
Home Minister Amit Shah: امت شاہ نےجھارکھنڈ کے یومِ تاسیس پر دی مبارکباد، برسا منڈا اور سدو کانہو کی قربانیوں کو کیا یاد
وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جھارکھنڈ کی یہ سرزمین بھگوان برسا منڈا اور امر شہید سدو۔کانہو جیسے عظیم عوامی رہنماؤں کی بے مثال بہادری، ناقابل تسخیر حوصلے اور عظیم قربانیوں کی شاندار وراثت کو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہے، جس پر پورے ملک کو فخر ہے۔
PM Modi to Participate in Tribal Pride Day: وزیر اعظم مودی مہاراشٹر میں ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ پروگرام میں ہوں گے شریک، 3 ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا کریں گے افتتاح
افتتاح کیے جانے والے دیگر اہم منصوبوں میں اروناچل پردیش کے ایٹا نگر میں قبائلی تحقیقاتی ادارے (ٹی آر آئی) کی عمارت اور میزورم کے آئزول میں ’روپولیانی قبائلی فریڈم فائٹر میوزیم‘ شامل ہیں۔ ان منصوبوں کا مقصد قبائلی ثقافت اور ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔
PM Modi pays tribute to Birsa Munda: وزیر اعظم مودی نے برسا منڈا کو پیش کیا خراج عقیدت، کہا- دھرتی آبا کی جدوجہد ہر نسل کو ترغیب دیتی رہے گی ، صدر دروپدی مرمو نے بھی کیا یاد
15 نومبر 1875 کو جھارکھنڈ کے الیہاتو گاؤں میں پیدا ہونے والے برسا منڈا نے کم عمری میں ہی قبائلی برادری کو منظم کرنا شروع کردیا تھا۔ انہوں نے انگریزوں کی استحصالی پالیسیوں اور زمینداری نظام کے خلاف تحریک کی قیادت کی۔ ان کی قیادت میں چلنے والی اس تحریک کو ’اُلگُلان‘ یعنی عظیم بغاوت کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس تحریک نے برطانوی حکومت کو قبائلی علاقوں میں اپنی پالیسیوں پر دوبارہ غور کرنے پر مجبور کیا
PM Modi to Address the Nation on Birsa Munda’s Birth Anniversary: وزیر اعظم مودی15 نومبر کو فریڈم فائٹر برسا منڈا کی جینتی پر ملک سے کریں گے خطاب
2022 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے آبائی گاؤں الیہاتو کا دورہ کیا تھا۔ 2023 میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی اس قبائلی ہیرو کی جائے پیدائش کا دورہ کیا، جسے قومی سطح پر ان کی وراثت کے اعتراف کے طور پر دیکھا گیا۔
Amit Shah At Tribal Cultural Conclave Event: ’قبائلی برادری کی فطرت سے وابستگی، جنگلوں اور پہاڑوں کے ساتھ ان کا رشتہ ہندوستانی تہذیب کی اصل روح‘، ’قبائلی کلچر کنکلیو‘ میں امت شاہ کا خطاب
امت شاہ نے اپنے خطاب میں مذہب تبدیلی کے مسئلے پر بھی دوٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے بغیر کسی تنظیم یا گروہ کا نام لیے کہا کہ آئین ہر شہری کو اپنے مذہب اور روایات کے ساتھ عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق دیتا ہے، لیکن لالچ، دھوکے یا زبردستی مذہب تبدیل کرانا کسی کو بھی قبول نہیں ہونا چاہیے۔
Tribal Cultural Conclave: ’قبائلی کلچر کنکلیو‘ میں منوج تیواری کا خطاب، کہا- ’قبائلی برادریاں بھی ملک کے مرکزی دھارے کا اہم حصہ ہیں‘
بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج لال قلعہ کا میدان ہندوستانی جمہوریت کی حقیقی روح کی نمائندگی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک ثقافتی اجتماع نہیں بلکہ پورے ملک کے لیے اتحاد، تنوع اور بھائی چارے کا ایک بڑا پیغام ہے۔
Janjati Sanskritik Samagam: دہلی میں آج عظیم قبائلی ثقافتی اجتماع، وزیر داخلہ امت شاہ کریں گے شرکت
ثقافتی تقریب قبائلی رہنما برسا منڈا کی 150 ویں یومِ پیدائش کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس بڑے ثقافتی اجتماع میں ملک بھر کی 550 سے زائد قبائلی برادریوں سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔
PM Modi On Tribal Society Freedom Movement : آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کے عظیم کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے گجرات کے ضلع نرمدا میں بھگوان بِرسا مُنڈا کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقدہ ’جن جاتیہ گورَو دیوس‘ کے عظیم الشان پروگرام سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ قبائلی سماج کا وقار اور قربانیاں ہزاروں برسوں سے بھارتی تہذیب اور قومی شعور کا لازمی حصہ رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی سماج کا جو تاریخی کردار رہا ہے، اسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔
PM Modi Visit Devmogara Mata Temple : گجرات کے نرمدا میں وزیر اعظم مودی کا دیوموگرا ماتا مندر میں درشن، ملک کے عوام اور ترقی کے لیے مانگا آشیرواد
وزیر اعظم نریندر مودی نے جن جاتیہ گورَو دیوس کے موقع پر ہفتے کے روز گجرات کے ضلع نرمدا میں واقع مقدس دیوموگرا ماتا مندر میں درشن کیے اور خصوصی پوجا کی۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے تمام شہریوں کی بہتر صحت، خوشحالی اور ہمہ جہت ترقی کے لیے دیوی ماں کا آشیرواد مانگا۔





