ہندوستان میں فیکٹری کھولنے کو تیار ہے ٹیسلا۔
رائٹرس کے مطابق، ایلن مسک کی کارمینوفیکچرنگ کمپنی ٹیسلا نے ہندوستان میں ایک فیکٹری نصب کرنےکی تجویزپیش کی ہے۔ حالانکہ کمپنی نے الکٹرک کارکی درآمدات پرٹیکس میں کمی کے تعلق سے کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا ہے۔ رائٹرس نے پہلے بتایا تھا کہ سرکاری افسران سے ملنے کیلئے ٹیسلا کے سینئرافسران ہندوستان کے دورے پرہیں۔
یہ تجویز ہندوستان کی جانب سے کاروں کی درآمدات پر ٹیکس کو کم کرنے کیلئے گزشتہ سال ٹیسلا کی گزارش پر متفق ہونے سے انکار کرنے کے بعد آیا ہے۔ ہندوستان چاہتا تھا کہ کار مینوفیکچرنگ کمپنیاں مقامی سطح پر گاڑیوں کو بنائے، لیکن ٹیسلا پہلے درآمدات کے ساتھ ہندوستانی بازار کوآزمانا چاہتی تھی، لیکن تب بات چیت بیچ میں ہی بند ہوگئی تھی، لیکن فیکٹری میں ہونے والے انویسٹمنٹ اور بجٹ کو ابھی طے نہیں کیا گیا ہے۔
میک ان انڈیا پروگرام کے تحت دیا جا رہا ہے فروغ
حکومت ہند غیرملکی کمپنیوں کو اپنے میک ان انڈیا پروگرام کے ذریعہ ملک میں پروڈکشن کو مسلسل فروغ دے رہی ہے، جس میں بالخصوص وہ کمپنیاں شامل ہیں، جواپنی سپلائی کو بڑھاوا دینے کیلئے چین سے الگ ایک ٹھکانہ ڈھونڈ رہی ہیں۔ اس ہفتے ٹیسلا کے سینئرافسر پی ایم او اوردیگروزارت کے افسران کے ساتھ بات چیت کررہے ہیں۔
ٹیسلا نے ایک مقامی ٹیم کو کام پر رکھا تھا
الیکٹرک کار بنانے والی کمپنیوں کی نئے سرے سے دلچسپی درآمدات میں ٹیکس کومحفوظ رکھنے میں ناکامیاب رہنے کے بعد ملک میں کاروں کوفروخت کرنے کے منصوبے کے تقریباً ایک سال بعد آئی ہے۔ ٹیسلا نے ایک مقامی ٹیم کوکام پر رکھا تھا اورشوروم اسپیس کی تلاش بھی شروع کردی تھی، لیکن گزشتہ سال اسے بھی چھوڑدیا گیا تھا۔