Bharat Express DD Free Dish

Telangana Factory Blast: تلنگانہ کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ،  12 لوگوں کی جان گئی، جائے حادثہ پرمچی افراتفری

تلنگانہ کے کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ دھماکہ ہونے کے بعد موقع پرافراتفری مچ گئی ہے۔ دھماکہ کے وقت فیکٹری میں کئی مزدور کام کررہے تھے، جن میں سے کچھ لوگ وقت رہتے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے، لیکن اندر پھنسے مزدوروں کی جان چلی گئی۔

Telangana Factory Blast: تلنگانہ میں آج صبح ایک کیمییکل فیکٹری میں زبردست ھماکہ ہوا۔ حادثے میں 12 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ 15 سے 20 لوگ بتائے جا رہے ہیں۔ دھماکہ صبح تقریباً 7 بجے ہوا، جس کے بعد فیکٹری کے اندرافرا تفری مچ گئی۔ کئی مزدور جان بچاتے ہوئے باہرنکل آئے، لیکن جو لوگ نہیں نکل پائے، وہ بری طرح جھلس گئے۔ ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی۔

بتایا جا رہا ہے کہ فیکٹری میں کیمیکل ریکٹرمیں دھماکہ ہوا ہے، جس سے فیکٹری میں آگ لگ گئی۔ فیکٹری سے دھواں نکلتے ہوئے دیکھ کر گاؤں کے لوگ موقع پرجمع ہوگئے۔ پولیس اور فائربریگیڈ کی 11 گاڑیوں نے موقع پر آکرآگ بجھائی۔ زخمیوں کو ایمبولینس سے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ حادثہ پاش ملارم واقع سیگوچی کیمیکل انڈسٹری میں ہوا۔

ڈیوٹی پرتھے 100 سے زیادہ مزدور

جس کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ ہوا وہ مختلف قسم کے کیمیکل تیار کرتی ہے۔ واقعہ کے وقت فیکٹری میں 100 کے قریب مزدور کام کر رہے تھے۔ دھماکے میں بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ابھی تک زخمیوں اورہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد سامنے نہیں آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اورہلاک ہونے والوں کی صحیح تعداد ریسکیوآپریشن ختم ہونے کے بعد ہی معلوم ہوسکے گی۔

امروہہ میں پٹاخہ فیکٹری میں ہوا تھا دھماکہ

واضح رہے کہ گزشتہ 16 جون کواترپردیش کے امروہہ ضلع میں بھی ایک پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔ دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے مزدور فیکٹری میں کام کررہے تھے کہ اچانک دھماکہ ہوگیا۔ حادثہ میں 4 خواتین مزدوروں کی موت ہوئی تھی۔ جان گنوانے والی ایک خاتون تو نوکری پرپہلے دن آئی تھی۔ حادثے میں تقریباً 9 لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔ نازک حالت ہونے پر 4 زخمیوں کو میرٹھ اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد زخمیوں کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ پٹاخہ فیکٹری میں اتنا زبردست دھماکہ ہوا تھا کہ فیکٹری کی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ٹین شیڈ تک اڑگئے۔ لاشوں کی حالت اتنی خراب ہوچکی تھی کہ پہچان تک نہیں ہوپائی۔ پولیس نے دھماکے کا معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read