Bharat Express DD Free Dish

پاکستان پر حملہ کیجئے اور پاک مقبوضہ کشمیر واپس لیجئے، کانگریس کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم مودی سے کی یہ بڑی اپیل

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی سے پاکستان کو منہ توڑ جواب دینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 140 کروڑ ہندوستانی اس مشکل وقت میں آپ کے ساتھ ہیں۔

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی  کی حکومت سے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے لئے پاکستان کو زبردست جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے اپنے ملک کے اوپرحملہ کیا ہے، اس حملے کے خلاف 140 کروڑ لوگوں کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ تلنگانہ ریاست سے 4 کروڑعوام اور100 ممالک سے زیادہ کے نمائندوں نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی حمایت دی ہے۔ ہم سبھی مل کروزیراعظم نریندرمودی کی مدد کریں گے۔ اس موقع پرکانگریس کے سینئرلیڈرسلمان خورشید، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بھی موجود رہے۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ 1967 میں جب ہمارے ملک کے اوپر حملہ کیا گیا تواندرا گاندھی نے منہ توڑجواب دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے 1971 میں جب اس ملک کے اوپرحملہ کیا تواندرا گاندھی نے پاکستان کو منہ توڑجواب دیتے ہوئے اس کے دوٹکڑے کردیئے، جس میں ایک پاکستان اور دوسرا بنگلہ دیش بنا۔ اس وقت اٹل بہاری واجپئی نے اندرا گاندھی جی کو درگا ماتا کہا تھا۔ اب درگا ماتا کے بھکتوں کو یاد کرو۔ اب پاکستان کے اوپرحملہ یا پھرجو بھی کرنا ہے، اسے پورا کرو۔

تلنگانہ پہلگام میں مارے گئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ

ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ سمجھوتے کا وقت نہیں ہے بلکہ پاکستان کے خلاف قدم اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی 140 کروڑملک کی عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ آج ہم سبھی حیدرآباد میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ یہ وقت پارٹی کا نام لینے کا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پہلگام حادثہ میں جد بھی بھائی، والد اوربیٹے کی معے ہعئی ہے، تلنگانہ فیملی آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کو پورا تعاون دیں گے۔ انہوں نے دوسرے ممالک سے آئے نمائنددوں کا شکریہ ادا کیا۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read