بی جے پی کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ۔ (فائل فوٹو)
تلنگانہ میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ گوش محل کے رکن اسمبلی ٹی راجا سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹی راجا سنگھ تلنگانہ بی جے پی صدر عہدے کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی کو بھیج دیا ہے۔ ٹی راجا سنگھ نے صدمے اورمایوسی کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔
ٹی راجا سنگھ نے تلنگانہ بی جے پی صدر جی کشن ریڈی کو لکھے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میں بہت ہی مایوسی کے ساتھ یہ خط لکھا رہا ہوں۔ تمام میڈیا رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ رام چندر راؤ کو تلنگانہ بی جے پی کے نئے ریاستی صدر ہوسکتے ہیں۔ یہ فیصلہ میرے لئے کافی حیران کرنے والا تھا۔ نہ صرف میرے لئے بلکہ لاکھوں کارکنان کے لئے جو پوری عقیدت سے میرے ساتھ کھڑے تھے۔ مگر وہ آج مایوس محسوس کررہے ہیں۔
Over media reports of the possibility of party leader Ramchander Rao being appointed as Telangana BJP chief, BJP MLA T. Raja Singh resigns from the party’s primary membership, citing shock and disappointment pic.twitter.com/m8qLJLjdOO
— ANI (@ANI) June 30, 2025
گوش محل کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے: ٹی راجا سنگھ
متنازعہ بیانوں اور ہندتوا کے تئیں اپنی شدت پسند شبیہ کے لئے مشہور ٹی راجا سنگھ کے استعفیٰ کی وجہ تلنگانہ بی جے پی میں قیادت کی تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ ٹی راجا سنگھ تلنگانہ میں گوش محل اسمبلی حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ رام چندر راؤ کے تلنگانہ بی جے پی صدربننے کے امکان کی وجہ سے ان کی ناراضگی کھل کرسامنے آگئی۔ استعفیٰ کے بعد ٹی راجا سنگھ نے کہا کہ بھلے ہی وہ پارٹی سے الگ ہوگئے ہوں، لیکن ہندتوا اور گوش محل کے لوگوں کی خدمت کریں گے۔ بی جے پی ریاستی صدر جی کشن ریڈی کو خط لکھ کرانہوں نے کہا کہ اب میں بی جے پی کا رکن نہیں ہوں۔ میں پارٹی سے الگ ہوسکتا ہوں، لیکن ہندتوا کے نظریہ اور گوش محل کے لوگوں کی خدمت کے لئے پوری طرح پابند عہد ہوں۔
سال 2018 میں بھی ٹی راجا نے دیا تھا استعفیٰ
حالانکہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب ٹی راجا سنگھ نے بی جے پی سے استعفیٰ دیا ہو۔ اس سے پہلے سال 2018 میں انہوں نے گئو رکشا کے موضوع پرپارٹی سے حمایت نہ ملنے کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ تاہم تب پارٹی نے ان کا استعفیٰ منظورنہیں کیا تھا۔ ٹائیگرنام سے مشہورٹی راجا سنگھ نے اس قدم سے تلنگانہ بی جے پی میں کھلبلی مچ سکتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


